سندھ کے شہروں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا

بنوں اور مٹھی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ چکوال میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 29th 2024, 2:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ کے شہروں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا

ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے شہروں دادو اور موہنجو دڑو میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ نواب شاہ، سبی اور سکھر میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بہاولپور میں درجہ حرارت 49، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور ڈی آئی خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت، سرگودھا، ساہیوال اور فیصل آباد میں درجہ حرارت 47 جبکہ حیدرآباد اور جہلم میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بنوں اور مٹھی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ چکوال میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔