امریکی فوجی لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو نیو میکسیکو میں گرکر تباہ
پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا
امریکی فوج کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو نیو میکسیکو میں گرکر تباہ ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ کی جان تو بچ گئی لیکن شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا، جہاز میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا، حادثہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا، جب پائلٹ کو احساس ہوا کہ طیارہ تباہ ہوگیا ہے تو وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق پائلٹ ہوائی اڈے کے جنوب کی طرف ایک پہاڑی پر تھا جسے شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔
امریکی مینوفیکچرر لاک ہیڈ مارٹن نے بھی طیارے کی شناخت ایک F-35 کے طور پر کی ہے جو منگل کے اوائل میں فورٹ ورتھ، ٹیکساس سے روانہ ہوا تھا اور اسے لاس اینجلس کے قریب ایڈورڈز ایئر فورس بیس کی طرف لے جایا گیا تھا۔
لاک ہیڈ کے ترجمان کے مطابق لڑاکا طیارہ اس وقت گر کر تباہ ہوا جب پائلٹ نیو میکسیکو میں کرٹ لینڈ ایئر فورس بیس پر ایندھن بھرنے کے لیے رکا تھا۔ فضائیہ کے کسی بھی اڈے نے فوری طور پر مزید معلومات کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 9 hours ago
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 9 hours ago
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 11 hours ago
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 11 hours ago
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 9 hours ago
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 9 hours ago