غزہ کے معاملے پر چین، عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، چینی صدر


چین کے صدر شی جن پنگ نے 4 عرب ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور حماس جنگ پر بین الاقوامی امن کانفرنس کی اشد ضرورت ہے۔
صدر شی جنپنگ نے چین-عرب تعاون فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس جنگ کی ہولناکی بڑھتی جا رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے غزہ کی صورت حال پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے اور غزہ کے معاملے پر چین، عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دیرینہ تنازعہ اب پرتشدد حد تک بڑھ گیا ہے جس سےفلسطینی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ اب غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتی اور دو ریاستی حل کو من مانے طریقے سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ چین 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک مکمل خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو اور ساتھ ہی فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کی بھی مکمل حمایت کرتا ہے ۔
چینی صدر شی جن پنگ نے عرب ریاستوں پر زور دیا کہ وہ تجارت، توانائی، خلائی تحقیق اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں تعاون اور اشتراک کو مزید مضبوط اور مستحکم کریں۔ چین ، چین عرب ممالک کے پہلے سربراہی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد سے مطمئن ہے اور سربراہ اجلاس کی اسٹریٹجک قیادت میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے عرب فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ چین عرب تعلقات کی تیز تر ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔ چین 2026 میں دوسری چین عرب ممالک سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، جو ان کے خیال میں چین عرب تعلقات میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوگی۔
چین عرب سمٹ میں مصر کے صدر السیسی، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، بحرین کے بادشاہ حماد اور تیونس کے صدر قیس سعید نے شرکت کی۔اس سمٹ میں چین کے بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات اور اسرائیل-حماس جنگ سے متعلق سیکورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ چائنا عرب اسٹیٹس کوآپریشن فورم 2004 میں چین اور عرب ریاستوں کے درمیان باضابطہ مکالمے کے طریقہ کار کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 15 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 13 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل

حکومت نے سیلاب کے باعث رواں سال 4 فیصد ترقی کا ہدف مشکل قرار دےد یا
- 7 منٹ قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 11 گھنٹے قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 13 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 17 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 14 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 15 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 15 گھنٹے قبل