عمارت کی چھت کے سائز سے تجاوز کرتے شمسی پینلز کی اجازت نہیں ہوگی


دنیا بھر میں بڑھتی گرمی کے باعث جہاں شمسی توانائی سے چلنے والے پینلز کا استعمال بڑھ گیا ہے، وہیں اب سعودی عرب نے شہریوں پر سولر پینلز سے متعلق خاص پابندی عائد کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شمسی پینلز لگانے سے قبل ان کے لیے مختص کی گئی جگہ کو اہم قرار دے دیا گیا ہے، سعودی حکومت کی جانب سے شمسی پینلز کو گھروں کے آگے لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب عمارت کی چھت کے سائز سے تجاوز کرتے شمسی پینلز کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
وزارت میونسپل، دیہی تعلقات اور ہاؤسنگ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ شمسی پینلز کا سائز گھر کی چھت سے بڑا نہیں ہونا چاہیے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پابندی اس لیے عائد کی گئی ہے تاکہ تیز ہواؤں کے باعث پینلز کسی گھر پر نہ گر جائیں۔
جبکہ سعودی وزارت کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایک شمسی پینل کی برقی صلاحیت 50 کلو واٹ یا اس سے زائد ہے، تو اس صورتحال میں سعودی الیکٹرک کمپنی سے منظوری درکار ہوگی۔
ساتھ ہی وزارت کا کہنا تھا کہ اگر شمسی پینل کی برقی صلاحیت 50 کلو واٹس سے کم ہے، تو ایسے میں لائسنس کے اجرا کی ضرورت درکار نہیں۔

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 2 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش
- 6 گھنٹے قبل

جلالپور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹادیا گیا، مکرم خان نئے اے سی تعینات
- 3 گھنٹے قبل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی
- 5 گھنٹے قبل

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

یوٹیوب نے ایک نیا ملٹی لینگوئج آڈیو فیچر متعارف کر دیا
- 4 گھنٹے قبل