جی این این سوشل

تجارت

پاکستان اور آذربائیجان میں کاروباری تعلقات بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار نے کہاکہ دونوں ملک پارلیمانی وفود کے تبادلوں، ثقافتی تعاون اور عوامی روابط کوبھی بڑھائیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور آذربائیجان میں کاروباری تعلقات بڑھانے  پر اتفاق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت، سرمایہ کاری، روابط، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

 روابط کا اتفاق اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہن بیرومونے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔

اس کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دونوں ملک دوطرفہ سرمایہ کاری خصوصاً توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے توانائی کا مشترکہ ورکنگ گروپ کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ دونوں ملک پارلیمانی وفود کے تبادلوں، ثقافتی تعاون اور عوامی روابط کوبھی بڑھائیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے آذربائیجان کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعے پر آذربائیجان کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا۔

انہوں نے پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت کے لئے آذربائیجان کی جانب سے حمایت کی بھی تعریف کی۔آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ تنازعہ جموں و کشمیر پر ان کا موقف دوٹوک ہے اور آذربائیجان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارد ادوں کے مطابق تنازعے کے پر امن حل کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان

گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

واضح رہے کہ متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل میپ پر  اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  جنہیں جیل میں تقرباً ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔

متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے ۔ ان تمام واقعات کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا. انہوں نے جو بیانیہ بھی بنایا وہ عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور وہ اس وقت بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں  گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی۔

ججز میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں۔ وہ ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll