جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم نے 200 یونٹس کےلئے ٹیرف نہ بڑھانے کی ہدایت

200 یونٹس استعمال کرنے والوں کےلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم نے 200 یونٹس کےلئے ٹیرف نہ بڑھانے کی ہدایت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافے کی معاشی ٹیم کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی ہے، 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، تقریباً2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا، بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

جرم

میانوالی: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 پولیس اہلکار زخمی

پولیس کے مطابق 12 سے 14 دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈز سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میانوالی:  چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 پولیس اہلکار زخمی

میانوالی: میانوالی کے تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، جسے پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق 12 سے 14 دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈز سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔ اس دوران 2پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مفرور دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور ان کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں یہ پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا نواں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

کراچی میں آئندہ چند روز میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

خلیج بنگال سےمرطوب ہوائیں 2 ستمبرکو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں آئندہ چند روز  میں  گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

مون سون ہواؤں کے زیراثر کراچی میں 3 سے 4 ستمبر کے درمیان گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سےمرطوب ہوائیں 2 ستمبرکو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے،جو اسی روز شام /رات ملک کے مغربی حصوں پر اثرانداز ہوں گی،جس کے زیر اثر کراچی میں 3 سے4 ستمبر(منگل،بدھ)کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو،حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،مٹھی،میرپورخاص،جیکب آباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، تھرپارکر، مٹھی، عمرکوٹ، سانگھڑمیں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق  پیر کو کراچی میں مطلع جزوی/ مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام/ رات پھوار اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے32 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ منگل کو مطلع جزوی ابرآلود،صاف اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کوکراچی میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 جبکہ نمی کا تناسب 76 فیصد رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں پولیو مہم جاری، پہلے روز 72 ہزار پولیو ویکسینیشن مکمل

یہ ویکسی نیشن پروجیکٹ مرحلہ وار تمام فلسطینی علاقوں میں جاری رہے گا،اقوام متحدہ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں پولیو مہم جاری، پہلے روز 72 ہزار پولیو ویکسینیشن مکمل

غزہ میں اقوام متحدہ اور مقامی وزارت صحت کے حکام کی مشترکہ کوششوں سے جاری پولیو ویکسی نیشن مہم نے حالیہ دنوں میں ایک اہم پیش رفت کی ہے، جس کے تحت گزشتہ روز تقریباً 72,611 بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک فراہم کی گئی۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مہم کی تکمیل کے لیے غزہ کے کچھ مخصوص علاقوں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول میں ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں اس مہم کا باضابطہ آغاز عمل میں آیا، جس کا اعلان وزارت صحت کے عہدیدار نے’اے ایف پی‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اقوام متحدہ نے وضاحت کی کہ یہ ویکسی نیشن پروجیکٹ مرحلہ وار تمام فلسطینی علاقوں میں جاری رہے گا۔

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل کے ساتھ 640,000 بچوں کی ویکسینیشن کے لیے "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی" پر بھی اتفاق کیا تھا۔ دوسری جانب  اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جنگ بندی کےمعاملات پر تردید کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو دوپہر دو بجے تک کوئی بمباری یا فوجی کارروائی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

وزارت صحت اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے غزہ کی پٹی میں 67 حفاظتی ٹیکوں کے مراکز قائم کیے ہیں، جن میں وسطی غزہ میں ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور سکولوں میں 59 مراکز شامل ہیں، جب کہ جنوبی اور شمالی غزہ میں بھی مہم کے دیگر مراحل شروع ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 40,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 92,000 سے زائد لوگ زخمی ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ ہزاروں لوگ لاپتا ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll