جی این این سوشل

صحت

پاکستان پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ مستعفی

ذاتی وجوہات اور بیماری کی وجہ سے استعفی دے رہا ہوں، ڈاکٹر شہزاد بیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ مستعفی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ مستعفی ہوگئے۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ نے نیشنل کوآرڈینیٹر برائے پولیو کے عہدے سے مستعفی ہونے کی ذاتی وجوہات بیان کی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حکومت نے چند روز قبل پولیو پروگرام کے لیے حکومتی عہدے دار لانے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ کو پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔

رواں سال ملک میں 153 پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز رپورٹ ہوئے اور 3 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ملک کے 139 اضلاع کی سیوریج پولیو وائرس سے آلودہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو نے وبائی صورت اختیار کی ہے، ڈاکٹر شہزاد کے دور میں پولیو وائرس نے وبائی شکل اختیار کی، وہ افغانستان سے پاکستان پولیو وائرس منتقلی روکنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام ٹایم میگزین کی 2024ء کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر یہ نامزدگی ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت اور پولیو کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف ہے۔

 

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر 

بنگلہ دیش کوجیت کیلئے 185رنز کا ہدف، پاکستان نے پہلی اننگز میں 274 رنز بنائے تھے اور بنگلادیش 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دوسری اننگز 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 

پاکستان نے پہلی اننگز میں 274 رنز بنائے تھے اور بنگلادیش 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ اس طرح پاکستان کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 12 رنز کی برتری حاصل تھی۔ تاہم دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی نے میچ کا رخ بدل دیا۔

 پاکستان کی دوسری اننگز 172 رنز پر ختم ہوئی۔ بنگلادیش کو میچ جیتنے کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا ہے۔ سلمان علی آغا نے پاکستان کی جانب سے 47 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے لیے لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے پہلی اننگز میں شاندار سنچریاں اسکور کی تھیں۔

پاکستانی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بہت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگلادیشی بولرز نے پاکستانی بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا اور انہیں بڑی شراکت داری کرنے سے روکا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم ، توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 7 رکنی فُل کورٹ بینچ 19 ستمبر کو کیس پر سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم ، توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 7 رکنی فُل کورٹ بینچ 19 ستمبر کو کیس پر سماعت کرے گا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بنچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فُل کورٹ بینچ نے موسمِ گرما کی چھٹیوں سے قبل پہلی سماعت کی تھی، عدالت نے غریدہ فاروقی، حسن ایوب اور عمار سولنگی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو 4 ہفتوں میں رپورٹس جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے، عدالت نے کردار کشی مہم چلانے اور مواد شیئر کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ جسٹس جہانگیری ان 6 ججز میں شامل ہیں جنہوں نے پہلے سپریم جوڈیشل کونسل سے اپنے ہی چیف جسٹس کے خلاف شکایت کی تھی اور عدالتی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا تھا، شکایت میں ججز کے داخلی دروازے اور بیڈ روم پر جاسوس کیمرے لگانے کے الزامات بھی شامل تھے، یہ معاملہ مبینہ طور پر چیف جسٹس تک پہنچایا گیا تھا۔

جسٹس طارق جہانگیری اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے فوجداری مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کو تحفظ فراہم کیا تھا اور پولیس کو آئندہ مقدمات میں انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی وفد کی ملاقات، پانچ ہزار الیکٹر ک بسوں کے پراجیکٹ کا جائزہ

پنجاب میں بلٹ ٹرین،میٹروبسیں اورہر ضلع میں الیکٹر ک بسیں چلانا چاہتے ہیں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  سے چینی وفد کی ملاقات، پانچ ہزار الیکٹر ک بسوں کے پراجیکٹ کا جائزہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کی وہیکل کمپنی چونگ اوئنگ سی آر آر سی ہینگ ٹونگ کے چیئرمین لیو جونہوا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں پنجاب بھر میں پانچ ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ایک ہزارالیکٹرک بسوں سے پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔پانچ سال میں بڑے شہروں میں ”اینڈ ٹو اینڈ“گرین ٹرانسپورٹ سسٹم لانچ کیا جائے گا۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ چین ہر شعبہ ہائے زندگی میں لیڈ کررہا ہے،تعاون اورمہارت سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔بڑے شہروں کے عوام کے لئے مکمل گرین ٹرانسپورٹ سسٹم چاہتے ہیں۔ٹریفک جام بہت بڑا مسئلہ ہے،ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے۔لوگ تیزی سے الیکٹر ک وہیکل کی طرف راغب ہورہے ہیں۔چین کی مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔لاہور میں چینی ٹرانسپورٹ  کمپنیز کو خوش آمدید کہیں گے اوربھرپور معاونت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلٹ ٹرین،میٹروبسیں اورہر ضلع میں الیکٹر ک بسیں چلانا چاہتے ہیں۔شہبازشریف نے اورنج لائن اورمیٹروبس سسٹم کا میابی سے لانچ کیا۔لاہور کے بہت سے ایریاز میں ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔پنجاب کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مکمل طورپر ری ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں۔ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، بس سٹاپ اورچارجنگ سسٹم اوردیگر سہولتیں چاہتے ہیں۔چین جیسے ملک سے دوستی خوش بختی کے مترادف ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll