جس دن احمد فرہاد عدالت میں آئیں گےاسی دن درخواست نمٹا دی جائے گی، جسٹس محسن اختر کیانی


اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمیر شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس میں حبس بے جا پیٹیشن نمٹانے کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کردی کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے یہ کیس صرف تب ختم ہوگا جب احمد فرہاد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے احمد فرہاد کی اہلیہ عروج زینب کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ احمد فرہاد پر آزاد کشمیر کی حدود میں مقدمات درج ہیں اور وہ 2 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ہے، انہوں نے استدعا کی کہ احمد فرہاد سے اس کی فیملی کی ملاقات کرا دی گئی ہے اس لیے حبس بے جا کی پٹیشن نمٹائی جائے۔
اس پر مزاری نے کہا کہ ہم نے صرف واپسی کا نہیں کہا، ہم نے یہ بھی کہا کہ جبری گمشدگی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس تب ہی ختم ہوگا جب شاعر عدالت میں پیش ہوگا۔ جس دن احمد فرہاد عدالت میں آئیں گے، درخواست نمٹا دی جائے گی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ کشمیر فارن ٹیراٹری ہے جس کا اپنا آئین اور اپنی عدالتیں ہیں، آزاد کشمیر میں پاکستانی عدالتوں کے فیصلے غیر ملکی عدالت کے فیصلوں کے طور پر پیش ہوتے ہیں۔
ایمان مزاری نے کہا کہ یہاں سے فیملی دھیرکوٹ تھانے گئی، پورا پولیس اسٹیشن اور لاک اپ دیکھا لیکن احمد فرہاد وہاں نہیں تھے، پوچھنے پر بتایا گیا کہ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مظفر آباد ٹرانسفر کردیا ہے، وہاں پہنچے تو پولیس والے نے کہا ہمارا پرچہ ہے لیکن وہ تھانہ میں نہیں ایس ایچ او کے پاس ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسارکیا کہ احمد فرہاد پر اب دو ایف آئی آرز ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہمارے علم میں دو ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ 29 مئی کو گرفتاری ہوئی ہم اُس سے پہلے والے وقت کو ڈھونڈ رہے کہ وہ کہاں تھا؟ پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے جواب دیا کہ سر یہ وہاں کی عدالت دیکھے گی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ہر شخص کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ اب انہوں نے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کیا ہے۔
ایمان مزاری نے کہا کہ عدالت نے قوانین اور طریقہ کار کے غلط استعمال کو بھی دیکھنا ہے۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہم نے قانون کے غلط استعمال کا ہی تو تعین کرنا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمیر شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس میں حبس بے جی پیٹیشن نمٹانے کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کردی۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

