جی این این سوشل

پاکستان

پشاور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ، دو زخمی

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے جنرل علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ، دو زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پشاور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 اور 31 مئی کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے جنرل علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ ایاز المعروف محمد اور دہشت گرد احمدی کوچی کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ دو دیگر دہشت گرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان

عمران خان کا فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی عمران نے 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے درخواست میں فریق ہیں جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ عمران خان سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد میں اغوا کیا گیا طالب علم بازیاب

 ملزمان نے طالب علم کے خاندان سے 3 کروڑ روپے کا تاوان مانگا تھا، سی پی او فیصل آباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد میں اغوا کیا گیا طالب علم بازیاب

فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاون سے اغوا کیے گئے نویں جماعت کے طالب علم ایان کو پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کر لیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق طالب علم کو پیر کی صبح گھر کے سامنے سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ اس ٹیم نے تاوان وصول کرنے والے ملزمان کو موقع پاکر گرفتار کر لیا اور ان کی نشاندہی پر مغوی طالب علم کو ایک گھر سے بازیاب کرا لیا۔

سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے بتایا کہ ملزمان نے طالب علم کے خاندان سے 3 کروڑ روپے کا تاوان مانگا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

پولیس نے بتایا کہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ  جاری ہے، بارش کے باعث  سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ متعدد علاقوں کی بجلی بھی غائب ہوگئی ہیں ۔   

تفصیلات کےمطابق گلبرگ ،جیل روڈ ، مال روڈ ، گارڈن ٹاؤن ، ریگل چوک، مزنگ ،باغبانپورہ ،کیولری انڈرپاس، نیو کیمپس، اچھرہ، رحمان پورہ ،مسلم ٹاؤن ،وحدت کالونی ،اقبال ٹاؤن ،ٹھوکر نیاز بیگ ،علی ٹاؤن ،رائے ونڈ میں تیز بارش ، بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔  

فرخ آباد ،سٹی سب ڈویژن ،قرطبہ چوک، شاد باغ،مزنگ ،نابھہ،لکشمی چوک ،شیرانولہ کے اطراف  بھی بارش  کا سلسلہ جاری ہے، سبزہ زار، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈکےاطراف، کوٹ لکھپت،ٹاؤن شپ،پنڈی سٹاپ،ماڈل ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ  میں  بھی بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔   

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہناہے  مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ ہیں، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،تمام افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہے، تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو مکمل کلیئر رکھنے کی ہدایات  دی گئیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات تمام مون سون ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف و مشینری متحرک رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔  

دوسری جانب ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد   کا کہنا ہے موٹروے ایم 2 ،3، اور لاہور سیالکوٹ ،ایم 2پر ٹھوکر، کوٹ عبدالمالک، فیض پور اور شیخوپورہ ،ایم 3 پر لاہور سے جڑانوالا  اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔  

ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ ڈرائیونگ پر آگہائی مہم جاری ، بارش کے باعث روڈ پر پھسلن موجود ہے ، بارش کے دوران ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط سے گاڑی چلائیں ،تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll