جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20ورلڈ کپ:پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈیلاس پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20ورلڈ کپ:پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈیلاس پہنچ گئی
ٹی 20ورلڈ کپ:پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈیلاس پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم جمعہ کو آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے لیے ڈیلاس پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت ، امریکہ ، کینیڈا اور آئرلینڈ سے میچز شیڈول ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم دفاعی چمپئنانگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20میچوں کی سیریز میں حصہ لینے کے بعد لندن سے ڈیلاس پہنچ گئی۔

میگا ایونٹ میں پاکستان کا ہائی وولٹیج ٹاکرا بھارت کے خلاف 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے، پاکستان ٹیم کا تیسرا میچ 11 جون کو نیویارک میں کینیڈا کے خلاف ہے پھر 16 جون کو لاڈرہل کے مقام پر آئرلینڈ کا سامنا ہوگا۔

گرین شرٹس نے T20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاری کے لیے تین دو طرفہ T20I سیریز کھیلی لیکن مطلوبہ نتائج نہیں دے سکے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی اسکواڈمیں کپتان  بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ ، حارث رؤف، ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ موخر کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس طلب کرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل کو منایا جائے گا، مولانا فضل الرحمن اور سردار اختر مینگل سے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے لیے حمایت مانگی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارکان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ مشترکہ اجلاس سے قبل تمام ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں موجود رہیں۔ مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لیگی ارکان کو پیغام پہنچا دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیر کا 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانے کا اعلان

قومی اسمبلی سے قبل آزاد کشمیر کی اسمبلی نے ختم نبوت پر قرارداد منظور کی تھی اور آج قانون ساز اسمبلی نے بھی 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کی قرارداد منظور کی ہے، چوہدری انوار الحق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم آزاد کشمیر کا 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانے کا اعلان

مظفرآباد : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کردیا ہے۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سے قبل آزاد کشمیر کی اسمبلی نے ختم نبوت پر قرارداد منظور کی تھی اور آج قانون ساز اسمبلی نے بھی 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کی قرارداد منظور کی ہے۔ 

چوہدری انوار الحق نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے عوام کو بجلی تین روپے فی یونٹ کی شرح سے فراہم کی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ موجودہ حکومت نے عوام کے لیے بہت سے کام کیے ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت بھی آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون کر رہی ہے اور کشمیر کے عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں

مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں

ملک میں ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر جمعہ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول منگل 17  ستمبر کو ہوگی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll