جی این این سوشل

دنیا

احمدی نژادنے ملک کے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے اپنا اندراج کرالیا

ملک کی شوریٰ نگہبان امیدواروں کی جانچ پڑتال کرے گی جس کے بعد 11 جون کو اہل امیدواروں کی فہرست شائع ہو گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

احمدی نژادنے  ملک کے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے اپنا اندراج کرالیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ملک کے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے اپنا اندراج کرایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  علماء و فقہا کے زیرِ قیادت ملک کی شوریٰ نگہبان (گارڈین کونسل) امیدواروں کی جانچ پڑتال کرے گی جس کے بعد 11 جون کو اہل امیدواروں کی فہرست شائع ہو گی۔

واضح رہے کہ یہ انتخابات ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد منعقد ہو رہے ہیں۔

دنیا

بھارت کے شہر لکھنؤ میں عمارت منہدم، 8 افراد ہلاک، 28 زخمی

ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعے پر متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کے شہر لکھنؤ میں عمارت منہدم، 8 افراد ہلاک، 28 زخمی

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ ہفتے کی سہ پہر پیش آیا جب یہ تجارتی عمارت، جسے متعدد چھوٹی کمپنیاں استعمال کرتی تھیں، اچانک زمین بوس ہو گئی۔ عمارت کے ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں اور بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی۔

ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعے پر متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمارت کے منہدم ہونے کی حتمی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مون سون کے موسم میں پرانی اور خستہ حال عمارتوں کے منہدم ہونے کے واقعات عام ہیں۔ اس بارش کے موسم میں شہر میں شدید بارشیں ہو رہی تھیں اور ممکنہ طور پر عمارت کی بنیاد کمزور ہو گئی ہوگی۔

عمارت میں کام کرنے والے آکاش سنگھ کے مطابق عمارت کے ایک ستون میں شگاف پڑ گیا تھا اور اسے خوف تھا کہ عمارت مزید خراب ہو سکتی ہے۔ لیکن اس سے قبل کہ وہ کوئی اقدام کر پاتے، عمارت اچانک گر پڑی۔

امدادی ٹیمیں ملبے کو ہٹانے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ملبے تلے کوئی اور افراد پھنسے ہوئے ہیں یا نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی متوقع

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی متوقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 ستمبر سے تقریبا 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی جب کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88.5 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر تقریباً 83 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

موجودہ پندرہ دن کے دوران پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر درآمدی پریمیم عام طور پر 8.5 اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا، دوسری جانب ایکسچینج ریٹ بھی مستحکم رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کی کمی آئی ہے، ایکسچینج ریٹ کے حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرح کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

حکومت نے مالیاتی بل میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی ہے تاکہ اگلے مالی سال میں 12 کھرب 8 ارب روپے جمع کیے جا سکیں، جو پچھلے مالی سال میں 10 کھرب 19 ارب روپے کی وصولی کے مقابلے میں تقریباً 150 ارب روپے زیادہ ہے، جبکہ بجٹ کا ہدف 869 ارب روپے تھا۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو حکومت نے ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 1 روپے 86 پیسے اور 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف کے لوگوں کو جلسے میں جانے سے روکا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف

اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، ملک کی بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے، ،مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کے لوگوں کو جلسے میں جانے سے روکا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، ملک کی بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے، ٹول پلازوں پر پاکستان تحریک انصاف کے جلوسوں کو روکا جا رہا ہے، سندھ سے بھی آنے والے قافلوں کو جگہ جگہ روکا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قابلوں کو جگہ جگہ روکا جا رہا ہے، سندھ سے آنیوالے قافلوں کو ٹول پلازوں پر روکا گیا، مری سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے، صبح سے خبر چل رہی ہے جلسہ گاہ سے بارودی مواد برآمد ہوا، کیا بارودی مواد پی ٹی آئی والے لے کر آئے؟

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک ہی مطالبہ ہے ہمارا مینڈیٹ واپس کرو، یہ 8 فروری کو شکست کھائے ہوئے ہیں، ان کو اقتدار کی کرسی پر بٹھایا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کو کامیابی کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ گیا، ان کے ذہنوں میں وحشت پیدا ہوچکی ہے، یہ ہماری کامیابی کی نوید ہے، ہم ڈرامے نہیں کر رہے، جمہوری طریقے سے اپنا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں، جمہوری اختلافات نفرت میں تبدیل آپ کی حرکتوں کی وجہ سے ہوئے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اپنے چند دنوں کے اقتدار کیلئے قوم کی بنیادوں کو مت ہلاؤ، یہ عمارت گر گئی تو تم بھی نیچے آ جاؤ گے، آپ کا لیڈر تو لندن بھاگ جائے گا لیکن تمہارے کارکن ہمارے ساتھ ہی لپیٹ میں آئیں گے، 8 فروری کے نتائج کو چیف الیکشن کمشنر نے تبدیل کیا، ہمارا مطالبہ ہے چیف الیکشن کمشنر کا احتساب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو غیر پارلیمانی اور آئین کو غیر آئینی طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، ہم چیف جسٹس کی توسیع کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اگر توسیع ایک گھنٹے کیلئے بھی کی گئی تو ہم سڑکوں پر ہوں گے، تم سے سپریم کورٹ کنٹرول نہیں ہوگی وہ آزاد ادارہ ہے، آئین اور جمہوریت کو بدنام نہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll