کھیل
ٹی 20ورلڈ کپ،نمیبیا نے سپر اوور میں عمان کو ہرا دیا
سپراوورمیں نمیبیا نےعمان کو 22رن کا ہدف دیا،عمان کی ٹیم مقررہ ہدف پورا نہ کر سکی
ٹی 20ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں نمیبیا نے عمان کو سپر اوور میں ہرا دیا۔
آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کےتیسرےمیچ میں نمیبیا نےٹاس جیت کر عمان بالنگ کا فیصلہ کیا۔ عمان کی پوری ٹیم 19.4اوورمیں 109رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی، اس طرح نمیبیا کو جیت کے لئے 110رنزکا ہدف ملا۔
برج ٹاؤن میں کھیلےجانےوالے میچ میں پہلی ہی گیند پرعمان کے اوپننگ بیٹرکیشپ پرجاپتی ٹرمپلمین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
ٹرمپلمین نے اپنے پہلےاوورکی دوسری گیند پر عمان کے کپتان عاقب الیاس کو بھی آؤٹ کردیا، عمان کی جانب سے خالد کیل39گیندوں پر 34رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مقررہ اوورز میں نمیبیا کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا سکی، اس طرح میچ برابری پر ختم ہوا۔ جس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
سپراوورمیں نمیبیا نےعمان کو 22رن کا ہدف دیا،عمان کی ٹیم مقررہ ہدف پورا نہ کر سکی،اس طرح ورلڈ کپ کا پہلا سپراوورکرایا گیا جس میں نمیبیا نےکامیابی حاصل کی،ڈیوڈ ویزا نے سپراوور میں نمیبیا کو کامیابی دلائی۔
پاکستان
اسلام آباد کو شر پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ردالفساد فورس کے قیام کا فیصلہ
اجلاس میں آرمی چیف ،وفاقی وزرا، مریم نواز اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں امن وامان کے معاملہ پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزرا اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،جبکہ اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنائی جائے گی، شرپسندوں کی نشاندہی کے لئے اسلام آباد میں فرانزک لیب قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پراپیگنڈہ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، 24 نومبر کے بعد ہونے والی صورتحال کے باعث شرپسند عناصر کےخلاف بھرپور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تمام شرپسندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، اجلاس میں شرکا کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، تا ہم اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں آئی۔
پاکستان
فیصل واوڈا کا بانی پی ٹی آئی کی زندگی سے متعلق بڑا دعویٰ
سینیٹر نے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان سے متعلق کی گئی گفتگو میں کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اگر بانی چیئرمین کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں، بانی کی کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی، بشریٰ بی بی کبھی بانی چیئرمین کو دہی کھلادیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز ،یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی 'پی ٹی آئی پاکستان' بن جائےگی۔
دنیا
دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت
دریافت ہو نے والے سونے کےذخیرےکی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں سونے کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے جس کی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے،اور مکنہ طور پر سونے کے اس ذخیرہ کو دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 1 ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کا سونا موجود ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 300 میٹرک ٹن سونےکی موجودگی کا پتہ چلا ہے جبکہ یہاں زیادہ گہرائی میں مزید ذخائر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے،مقامی جیولوجیکل بیورو کے مطابق ایک اندازے کے تحت سونے کے مزید ذخائر 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں پائے جائیں گے اور اگر ایسا درست ہوا تو ان ذخائر کی مالیت 83 ارب ڈالرز ہو سکتی ہے۔
واضح رہے چین دنیا میں سونے کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے جو کل سونے کا 10 فیصد ہے۔
جبکہ اس سے قبل سونے کے سب سے بڑے ذخائر جنوبی افریقا، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکا اور دیگر ممالک میں موجود ہیں، اب چین بھی اس صف میں شامل ہو جائے گا۔
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
دنیا 2 دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
پاکستان ایک دن پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب