کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا مئی کے دوران کالعدم تنظیموں کے 44 دہشت گردگرفتار کیے


لاہورکاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران ماہ مئی میں کالعدم تنظیموں کے44 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 794خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران793مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموںکے 44 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیاگیا۔
گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں محمددین ، حسیب حمزہ، فضل مولا ، معین اجمل ، سعید فیضان ، ظفران ، محمود ، محمد اختر ، عبدالرحمن ، عمران حسین، حیدر علی، محمد سہیل ، حسنین نوید، عمران ، ابراہیم ، سعید الرحمن ، وقار خان، محمد عزیز، محمد علی، ضیاءالرحمن، عارفین حیدر، نعمان ، احتشام ، وقار، رزاق، محمد عثمان ، شفیق، تنویر، قاری مکی، محمد عثما ن، طارق، محمد زرین، محمد خان، عبدالرﺅف ، حبیب اللہ، محمد شہزاد، محمد عبداللہ، اسامہ، بخت عالم، احسن، محمد عظیم اور انیس شامل ہیں 'جن کا تعلق کالعدم تنظیموںتحریک طالبان پاکستان 'القاعدہ'لشکرجھنگوی'سپاہ صحابہ'بلوچ لبریشن آرمی' جیش محمد اور حزب التحریرسے ہے۔ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری چکوال' بہاول پور، نارووال، رحیم یار خان ، فیصل آباد، منڈی بہاﺅالدین، خانیوال' راولپنڈی' لاہور' بہاولنگر'اٹک 'گوجرانوالہ'سرگودھا'بہاولپور 'میانوالی اور جھنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 3332 گرام، دھماکہ خیز جیکٹ ، اسلحہ ، آئی ای ڈی بم 03، ڈیٹونیٹرز 37، حفاظتی فیوز تار 174 فٹ، پرائما کارڈ14 ، ممنوعہ بکس06، پمفلٹس 102،کالعدم تنظیم کے 89 اسٹیکرز، رسید بکس 07، 2 موبائل فونز اور52640روپے نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف بہاول پور، لاہور ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، میانوالی، رحیم یارخان، چکوال، خانیوال، منڈی بہاﺅالدین، جھنگ، میں41ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ماہ مئی کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے2738کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران96796افراد کو چیک کیا گیا،673مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے
- 32 منٹ قبل

خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
- 21 گھنٹے قبل

مریم نواز کی ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان ٹیویٹا کے وفد کا پنجاب کے ہنر مندی نظام سے سیکھنے کیلئے پی ایس ڈی ایف کا دورہ
- 18 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نے طالبان رجیم کے حالیہ اقدامات پر سوالات اٹھا دیے
- ایک گھنٹہ قبل

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا
- 21 گھنٹے قبل

ایک روز کی ریکارڈسستا ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے پھر بحال، وزیر خزانہ کی اپوزیشن وفد سے ملاقات
- 20 گھنٹے قبل

کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،کشمیر ی قیادت
- ایک گھنٹہ قبل

معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا،قالیباف
- 21 گھنٹے قبل

معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ
- 21 گھنٹے قبل










