صحت
جاپانی سائنسدانوں نے دانتوں کے دوبارہ اگنے کی دوا بنا ڈالی
کیٹانو ہسپتال جاپان کے ریسرچ سینٹر میں ریسرچرز نےایک ایسی دوا بنا لی، جو جانداروں میں دانتوں کے دوبارہ اگنے میں معاون ثابت ہوتی ہے
جاپان کے سائنسدانوں نے دانتوں کے دوبارہ اگنے والی دوا بنا لی ۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر اوساکا کی ایک یونیورسٹی میں دانتوں پر کافی عرصے سے جاری ایک ریسرچ کافی حوصلہ افزاء ثابت ہوئی۔
کیٹانو ہسپتال جاپان کے ریسرچ سینٹر میں ریسرچرز نےایک ایسی دوا بنا لی، جو جانداروں میں دانتوں کے دوبارہ اگنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
ریسرچ ٹیم کے ہیڈ کاٹسو تخاشی کے مطابق انسانی جسم میں موجود یو ایس اے جی)01( نامی ایک پروٹین دانتوں کی ہڈی کی مزید بڑھوتری کو روکنےمیں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ حالیہ بنائی گئی دوائی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ جسم میں یو ایس اے جی)01( پروٹین کے عمل کو روک دیتی ہے۔ نتیجتا، دانتوں کی بڑھوتری کا عمل دوبارہ سے شروع ہو جاتا ہے۔
سائنسی طریقہ کار کے مطابق پہلی فیز میں اس دوائی کا پہلا تجربہ چوہوں اور نیولے پر کیاگیا۔ تجربے کے دوران نہ صرف دانتوں کی بڑھوتری مشاہدے میں آئی بلکہ دوائی کے کسی بھی قسم کے کوئی مضر اثرات بھی رپورٹ نہ ہوئے۔
دوسری فیز میں دوائی کے تجربات انسانوں پر کیے جائیں گے، جو رواں سال ستمبر سے شروع ہوں گے اور 2025کے اگست تک جاری رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق پہلے پہل دوائی کے ٹیکے 30 سال سے زائد عمر کے رضاکاروں پر آزمائے جائیں گے۔ کامیابی کی صورت میں بعد ازاں اس دوائی کا تجربہ دو سے سات سال کی عمر کے بچوں پر کیا جائے گا۔
انسانی جسموں پر دانتوں کی بڑھوتری کی اس دوائی کے تجربات کیوٹو ریسرچ ہسپتال جاپان میں کیے جائیں گے۔
جاپانی ریسرچرز نے امیدظاہر کی ہے کہ کامیابی کی صورت میں مذکورہ دوائی 2030 تک عام لوگوں کے استعمال کے لیے مارکیٹ میں موجود ہو گی۔ یہ دوائی مصنوعی طور پر دانتوں کے لگانے کے عمل کا بہترین نعم البدل ثابت ہو گی۔
پاکستان
وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر اجلاس
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے، اجلاس میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مزید مذاکرات نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء کا کہناتھا عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست و حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کی جائیگی، مہذب احتجاج ہر شہری کا حق مگر کسی کو انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی، حکومت اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ۔
تجارت
اسٹاک مارکیٹ کر یش ،انڈیکس میں 3800 پوائنٹس کی کمی
100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
کارباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کاروبار کے اختتامی لمحات میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو کہ پچھلے کئی روز سے بلند کی سطح کو چھو رہی تھی۔
آج صبح کاروبارکے شروع میں اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 97 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، مگر بعد ازاں بینکنگ سیکٹر میں ہونے والی بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی واپس آگئی۔
تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی جس سے 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح پر آگیا۔
جبکہ دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 2 ہزار 909 پوائنٹس یا 2.97 فیصد کی کمی سے 95 ہزار 171 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ کے اختتامی اوقات میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 94 ہزار 200 کی سطح پر دیکھا گیا۔
کھیل
صائم ایوب کی شاندار سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا
تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو با آسانی دس وکٹوں سے شکست دے دی۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہر اکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنا کوئی وکٹ گنوائے ہدف پورا کر لیا۔
پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی انہوں نے62 بالز پر 113رنز بنائے،انہوں نے اپنی اننگز میں 17 چوکے اور تین چھکے بھی لگائے،جبکہ عبد اللہ شفیق 32رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا، میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے تین اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔
واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کرکےتین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کی تھی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
جرم ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے