لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیانات کے مقدمے میں گرفتار لیگی رہنما جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23جون کی توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات دینے کے مقدمے پر سماعت کی۔ جاوید لطیف کچہری میں پیش ہوئے ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ کیا مقدمے کا چالان مکمل ہوگیا ہے، جس پر پراسکیوشن نے کہاکہ چالان پراسکیوشن میں جمع کرایا تھا جس پر اعترضات لگے تھے۔عدالت نے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع کردی۔
رہنما نون لیگ جاوید لطیف کی آمد کے موقع پر ماڈل ٹاؤن کچہری کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ۔
خیال رہے کہ 27 اپریل کو سیشن کورٹ لاہور نے متنازع بیان کےمعاملے پر مسلم لیگ ن رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا تھا ۔
یاد رہے جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹاون شپ میں ریاست مخالف بیان بازی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ لیگی رہنما پر ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ بنایا گیا۔مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا۔ درخواست میں کہا گیا کہ رکن قومی اسمبلی نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ جاوید لطیف نے بیان دے کر ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی، میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، ایم این اے نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔ مقدمے میں 120، 120 بی، 153، 153 اے، 500 اور505 ون بی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے
- 7 گھنٹے قبل
القادر ٹرسٹ کیس پاکستان کا بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے، وزیر اطلاعات
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان کے قونصل جنرل کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
- ایک گھنٹہ قبل
اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان
- 6 گھنٹے قبل
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل
چیمپئنزٹرافی: بھارت کٹ پرپاکستان کا نام لکھنے پررضامند ہو گیا
- 3 گھنٹے قبل
حکومت نے 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر
- 6 گھنٹے قبل
بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے بھمبر آزاد کشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 4 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا
- 3 گھنٹے قبل