جی این این سوشل

دنیا

غزہ سے مکمل اسرائیلی فوجی انخلاء کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہو گا، حماس

ہم کسی ایسے معاہدے سے اتفاق نہیں کر سکتے جو ضمانتوں کو یقینی بنانے والا نہ ہو ، مرکزی رہنماء حماس اسامہ حمدان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ سے مکمل اسرائیلی فوجی انخلاء کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہو گا، حماس
غزہ سے مکمل اسرائیلی فوجی انخلاء کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہو گا، حماس

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے پیش کردہ تجاویز پر حماس نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے مرکزی رہنماءاسامہ حمدان نے کہا کہ ہم کسی ایسے معاہدے سے اتفاق نہیں کر سکتے جو ضمانتوں کو یقینی بنانے والا نہ ہو ۔ ایسا معاہدہ ہو جس میںغزہ میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیل کی فوج کا انجلاء ہو۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل اپنے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہمارے لوگوں پر جنگی جارحیت شروع کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس کےدوران کہا کہ حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک کو واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل اپنی پوزیشن واضح کرے اور یقین دہانی لی جائے کہ وہ مکمل جنگ بندی کے ساتھ مکمل فوجی انخلاء بھی ممکن بنائے گا۔

یاد رہے کہ حماس کی طرف سے اس سے پہلے ہی کہہ دیا گیا تھا کہ حماس تجویز کا مثبت طریقے سے جائزہ لے گا۔

دوسری جانب ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے امریکی صدر کی غزہ کے حوالے سے پیش کردہ تجاویز کے بار میں اسرائیل سے بھی کہا کہ اپنی ایک واضح اور دو ٹوک پوزیشن سامنے لائے۔ ایسی پوزیشن جس کی حمایت اسکی پوری حکومت کرتی نظر آئے تاکہ ایک سمجھوتے تک پہنچا جا سکے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے روڈ میپ پیش کیا تھا تاکہ علاقے میں امن ہو اور کشیدگی نہ پھیل سکے۔

اس معاہدے میں پہلے مرحلے پر 6 ہفتوں پر محیط جنگ بندی ہو گی، جس کے دوران اسرائیل اپنی فوج تمام آبادی والے علاقوں سے نکال لے گا۔ اس دوران حماس بطور خاص خواتین اور بوڑھے یا بیمار یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنائے گا۔ ان یر غمالیوں کے بدلے میں اسرائیل بھی سینکڑوں فلسطینی اسیران کو اپنی جیلوں سے رہائی دے گا۔

اس روڈ میپ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لئے مذاکرات ہوں گے۔

جوبائیڈن نے اس جنگ بندی کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ اس وقت تک ہو گی جب تک حماس اس کے لئے اپنے وعدے پورے کرتا رہے گا۔

اگلے مرحلے میں جوبائیڈن کے مطابق ان یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جائے گی جو ابھی باقی رہ گئے تھے۔ ان میں اسرائیل کے مرد فوجی بھی شامل ہوں گے۔ اسی دوران غزہ کے باقی حصوں سے بھی اسرائیلی فوج نکال لی جائے گی اور مستقل جنگ بندی شروع ہو جائے گی۔

دنیا

انڈو نیشیا : مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ

اے ایف پی کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ترجمان الہام وہاب نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ جمعرات کی شام سماٹرا جزیرے پر مغربی سماٹرا صوبے کے ایک دور دراز مقام ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈو نیشیا : مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ

انڈونیشیا میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق 25لاپتہ ہو گئے ،امدادی کارکن لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کو کی کوشش کر رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ترجمان الہام وہاب نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ جمعرات کی شام سماٹرا جزیرے پر مغربی سماٹرا صوبے کے ایک دور دراز مقام ہوئی ۔

الہان ​​نے مزید کہا کہ حادثہ میں 15 افراد جاں بحق،3 زخمی اور 25 لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں کو جائے حادثہ تک پہنچنے کے لئے کئی گھنٹے تک پیدل سفر کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ جولائی میں انڈونیشیا کے وسطی جزیرے سلاویسی پر سونے کی ایک غیر قانونی کان کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کی  انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بار پھر ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک پیغام میں ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، رکن سلیکشن کمیٹی بلال افضل اور عامر میر سمیت دیگر  بھی موجود تھے  

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی  پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  ملاقات میں آئندہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ایونٹس پر تبادلہ خیال کیاگیا،  چیئرمین   پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ حکام سے مستقبل میں پی سی بی کے اقدامات پر بھی بریفنگ لی۔ 

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، رکن سلیکشن کمیٹی بلال افضل اور عامر میر سمیت دیگر  بھی موجود تھے  ۔    

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll