جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی وزیرعظم سیاسی بچائو کیلئے غزہ جنگ کو طول دینے کوشش کررہے ہیں، بائیڈن

نیتن یاہو کے ساتم غزہ جنگ کے حوالے سے بڑا اختلاف ہے، امریکی صدر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی وزیرعظم سیاسی بچائو کیلئے غزہ جنگ کو طول دینے کوشش کررہے ہیں، بائیڈن
اسرائیلی وزیرعظم سیاسی بچائو کیلئے غزہ جنگ کو طول دینے کوشش کررہے ہیں، بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سیاسی بچائو کیلئے غزہ میں جاری جنگ کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے ساتم غزہ جنگ کے حوالے سے بڑا اختلاف ہے۔ میرے خیال میں سات اکتوبر کے حماس کے حملے کے نتیجے میں چھڑنے والی جنگ کے دوران اسرائیل نے اپنے آپ کو ایک نامناسب جنگمیں ملوث کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی حریف کے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر ہوں اور میں نے تائیوان، یوکرین اور غزہ کے حوالے سے امریکہ کو ایک عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں بہتر کردار ادا کیا ہے۔

اسرائیل کی غزہ جنگ کو طول دینے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پھر لوگوں کے پاس وجہ موجود ہے کہ انہیں یہ نتیجہ کس طرح اخذ کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیتن یاہو کے ساتھ غزہ میں شہری ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئے تعداد پر ان کے تعلقات میں کشیدگی آئی۔ خصوصا فلسطین کے دوریاست حل کے حوالے سے بھی۔

امریکی صدر بائیڈن نے یوکرین پر روسی حملے کا ذکر کرتے ہوئے اسے خوفناک تباہی قرار دیا۔

جوبائیڈن نے یوکرائن جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج ایک خوفناک تباہی کر رہی ہے۔ مگر ایسا لگتا ہے روس کبھی یوکرین پر قبضہ نہیں کرے گا۔ 

کھیل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، رکن سلیکشن کمیٹی بلال افضل اور عامر میر سمیت دیگر  بھی موجود تھے  

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی  پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  ملاقات میں آئندہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ایونٹس پر تبادلہ خیال کیاگیا،  چیئرمین   پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ حکام سے مستقبل میں پی سی بی کے اقدامات پر بھی بریفنگ لی۔ 

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، رکن سلیکشن کمیٹی بلال افضل اور عامر میر سمیت دیگر  بھی موجود تھے  ۔    

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف کی تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی پیشکش

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہیں تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف  کی تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی پیشکش

آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی دعوت دے دی۔


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کے دورہ کے موقع پر تاجروں سے ملاقات کی اور اس دوران معیشت سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ اس دوران انہوں نے تاجر برادری کو ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی دعوت دے دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ کراچی کے دوران تاجر برادری سے ملاقات کی، اس موقع پر معیشت کے حوالے سے تاجر برادری کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میں نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ مایوس مت ہوں، مایوسی گناہ ہے، پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنی، معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مغربی سرحد پر سمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، برادر دوست ممالک بالخصوص چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے، گوگل سمیت دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے۔ کراچی کی کاروباری برادری کو یقین دہانی کرائی کہ فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پُرعزم ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنےکی دعوت دے دی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کی  انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بار پھر ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک پیغام میں ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll