Advertisement

سابق کپتان سلمان بٹ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر بے جا تنقید سے ناراض

ہ قومی ٹیم کے کیخلاف باتیں وہ سابق کرکٹرز کررہے ہیں جنہوں نے زندگی میں کبھی 15 پلس اسکور نہیں کیا، سلمان بٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 5th 2024, 5:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق کپتان سلمان بٹ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر بے جا تنقید سے ناراض

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر بے جا تنقید سے ناراض ہوگئے۔

جی این این کی خصوصی کرکٹ ٹرانسمیشن "جیت کی جنگ" میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اوپنر سلمان بٹ نے کہا کہ قومی ٹیم کے کیخلاف باتیں وہ سابق کرکٹرز کررہے ہیں جنہوں نے زندگی میں کبھی 15 پلس اسکور نہیں کیا، باقی وہ لوگ ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ بڑھانا ایک پروسس کے ذریعے ہوتا ہے، جب آپ مسلسل کھیلتے ہیں تو آپ سیکھتے ہیں اور یہ آپکی مَسل میموری کا حصہ بن جاتا ہے، اسی طرح جب آپ پریشر میں ہوتے ہیں تو بال نہیں دیکھتے نہ گیپ تلاش کرتے ہیں بلکہ وہ خود آپ سے ایسے شارٹس لگواتا ہے۔

سلمان بٹ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اس پروسس پر کام نہیں کررہے، ہم سنی سنائی باتوں پر چل رہے ہیں! سابق کرکٹرز تنقید کررہے ہیں تو طریقہ بھی بتائیں کہ کیسے اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوگا۔

انہیں معلوم ہے کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ایک دن کا کام نہیں، وسیم اکرم کبھی شعیب اختر نہیں بن سکتے کیونکہ انکی صلاحیت ہے، اسی طرح ثقلین مشتاق، عبدالقادر نہیں بن سکتے۔

سابق اوپنر نے کہا کہ بابر بلکل درست کہہ رہا ہے کہ وہ نہ صائم بن سکتا ہے نہ صائم بابراعظم، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ 10 میں 9 اننگز میں اسکور کرے گا جو کوہلی بھارت کیلئے کرتا ہے لیکن وہ یوراج یا سوریا کمار یادیو نہیں بن سکتا۔

سلمان بٹ نے کہا کہ ہمارے لوگ چاہتے ہیں کہ بابر ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن، گانا گائے تو نور جہاں لگے، تو ایسا ہونہیں سکتا۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 5 hours ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 10 hours ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 7 hours ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 10 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 10 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 7 hours ago
Advertisement