جی این این سوشل

پاکستان

دہشت گردی کے خطرے کے باعث پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، ڈی سی کراچی

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دہشت گردی کے خطرے کے باعث پی ٹی آئی کو  جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، ڈی سی  کراچی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی شہزاد فضل عباسی کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، پی ٹی آئی کو کسی جگہ جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔  ایس ایس پی کی رپورٹ کے بعد ہی اجازت دینے کے مجاز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں قومی سطح کے لیڈر شریک ہوں گے، امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتا، توہین عدالت کی درخواست بے بنیاد ہے، تحریک انصاف کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے مزار قائد کے سامنے، نشتر پارک یا شارع قائدین پر جلسے کی اجازت مانگی تھی، مگر سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس کمیٹی میں دہشتگردی کے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

عدالت میں اپنے جواب میں ڈی سی نے کہا کہ جلسے کی اجازت نہ دینے پر درخواست گزار کو باقاعدہ مطلع کیا گیا تھا، ایس ایس پی کی رپورٹ کے بعد ہی اجازت دینے کا مجاز ہوں، امن و امان بہتر ہونے تک جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 190 سے تجاوز کر گئی

نیپالی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ جبکہ 194 افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال میں  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد  190 سے تجاوز کر گئی

نیپال میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 192 ہو گئی ہے۔

نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان رشی رام تیواڑی کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ اور 194 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 4,500 سے زیادہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور سکیورٹی فورسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 1,327 مکانات تباہ ہوئے ہیں اور ملک بھر میں 19 بڑی شاہراہیں مختلف حصوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جنہیں کھولنے کے لئے سکیورٹی فورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 428روپے کی کمی سے 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 2653ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

بانی چیئرمین اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کی وکالت بیرسٹر سلمان صفدر نے کی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں فیصلہ سنا دیا جس میں جج نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ 2 کیس میں 2 اکتوبرکو فردجرم عائد کی جائے گی۔

13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

تاہم نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll