جی این این سوشل

پاکستان

ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر اب لائسنس معطل ہو گا

لاہور : شہریوں کو حادثات اور ٹریفک جام سے بچانے کےلئے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے فیصلہ کیا گیاہے کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر اب لائسنس معطل کیا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر اب لائسنس معطل ہو گا
ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر اب لائسنس معطل ہو گا

تفصیلات  کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں  ٹریفک کے مسائل  میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے ، شہریوں کو حادثات اور ٹریفک جام سے بچانے کےلئے سی ٹی او لاہور کی جانب سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔   سی ٹی او لاہور منتظر مہدی  کے مطابق حادثات اور ٹریفک جام کی بڑی وجہ شہریوں کی بےجاء ون وے کی خلاف ورزی کرنا ہےلہذا  اب ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی معطل کیا جائے گا،  ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پرکوئی بھی وائیلٹرزرعایت کا مستحق نہیں ہوگا ۔

ان کاکہنا تھا کہ  ون وے جگہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ سی ٹی او نے مزیدکہاکہ  ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے ، چند سکینڈز کے خاطر شہری اپنی اور دوسروں کی جان داؤ پر لگا دیتے ہیں،  محفوظ سفر کےلئے ٹریفک قوانین کا احترام لازم ہے  ۔

علاقائی

دوسروں کیلئے آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسروں کیلئے آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز

انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں، آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر بہادر فائر فائٹر کو سلام! فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورز کو کیسے بھول سکتے ہیں، زندگی کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کے لئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3گرفتار بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ تینوں کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے میں قتل کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان تین سے پانچ سال سے کینیڈا میں تھے۔ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے عامر خان اور شاہ زیب رند کی کھیلوں میں شاندار کامیابیوں کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسنگ کے مشہور نام عامر خان اور شاہ زیب رند نے  ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عامر خان اور شاہ زیب رند نے جی ایچ کیو میں جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے عامر خان اور شاہ زیب رند کی کھیلوں میں شاندار کامیابیوں کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے دونوں باکسرز کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات اہم منصوبوں اور کھیلوں کے شعبہ میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے اہم قدم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll