جی این این سوشل

پاکستان

پیپلز پارٹی اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حصہ نہیں ہے : مریم نواز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ، پیپلز پارٹی اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا حصہ نہیں ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلز پارٹی اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حصہ نہیں ہے : مریم نواز
پیپلز پارٹی اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حصہ نہیں ہے : مریم نواز

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، سب کا ایک ہی نظریہ ہے، اس میں شامل جماعتوں کا وہی موقف ہے جو نواز شریف کا ہے۔ پیپلز پارٹی میرا ہدف نہیں ہے اور ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی سے نہیں اور نہ وہ پی ڈی ایم کا حصہ ہے۔

امریکہ کو پاکستانی اڈے دینے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں امریکہ کو اڈے دینے کی  مخالفت کرتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اداروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانےکے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس سے متعلق بشیر میمن کا بیان بھی موجود  ہے۔ چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں ،ایک کو ہٹا دیں دوسرے کو لگا دیں ، چیئرمین نیب کی طرح عمران خان کا آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا ، احتساب آلہ کار بننے والوں کا بھی ہو گا ۔

ان کاکہنا تھا کہ  جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سچ بولنے کی سزا نہ دی جائے۔ شوکت عزیزصدیقی کی گواہی بڑی ہے اس کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں ،یہ صرف شوکت عزیز کیس نہیں بلکہ بہت الارمنگ بات ہے،  عدلیہ کو سمجھنا چاہیے ، آج کیس سننے والے وہ جج بھی کٹہرے میں کھڑے ہوں گے ،  عدلیہ کو کچھ ایسا کرنا چاہیے کہ کوئی کسی بھی جج سے غلط فیصلہ نہ لے سکے ۔ مریم نواز کاکہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور فائز عیسی کیس کو عدلیہ پر حملہ تصور کیا جانا چاہیے۔انہوں نے  مزید کہاکہ جو بھی ڈیل کی ہے وہ حکومت بچانے کے لیے یا سرنڈر کیا ہے تو پارلیمنٹ میں قوم کو بتایا جائے کہ کیا بلنڈر کیا ہے، قوم کے سامنے آنا  چاہیے کہ اپنی حکومت بچانے کے لیے کیا سودا کر کے آئے  ہیں ۔

مریم نواز کاکہنا تھا  کہ ن لیگ بجٹ بارے مشاورت کر رہی ہے،بجٹ پر کیا حکمت عملی ہو گی شہباز شریف جلد قوم کے سامنے لائیں گے۔ مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی لیکن حکومت کی نااہلی عروج پر ہے ، ڈہرکی ٹرین حادثہ حکومتی نااہلی کا بڑا ثبوت ہے۔

تجارت

حکومت کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، یونٹ 1.47 روپے مزید مہنگا

صارفین سے وصولی اگست، ستمبر اور اکتوبر میں ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، یونٹ 1.47 روپے مزید مہنگا

حکومت کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، یونٹ 1.47 روپے مزید مہنگا کر دیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین سے وصولی اگست، ستمبر اور اکتوبر میں ہو گی، بجلی کمپنیوں نے پیسے 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگے تھے جبکہ کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

 آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ کی مد میں پانچ ارب 57 کروڑ روپے اورماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ پر ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن امپیکٹ کی مد میں 12 ارب 38 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔

واضح رہے قبل اثناء نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کی تھے، نیپرا نے پاور ڈویژن حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی ایک روپے 45 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کے وفد کی ملاقات

ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم نے ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، یقین دلاتے ہیں کہ ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی، جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد پر پاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور مستقبل میں مسلسل کامیابی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایچ ایف صدر طارق حسین نے ٹیم سے ملاقات اور بات چیت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

یاد رہے کہ 11 مئی کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے دی تھی۔

ٹونامنٹ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 13 سال میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش

پارلیمنٹ میں اصلاحات کے حوالے سے اراکین میں تلخی پیدا ہوئی اور پھر قانون دان دست و گریباں ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش

تائیوان پارلیمنٹ میں اراکین دست و گریباں ہوگئے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

جمعے کے روز پارلیمنٹ میں اصلاحات کے حوالے سے اراکین میں تلخی پیدا ہوئی اور پھر قانون دان دست و گریباں ہوگئے۔

افراتفری کے دوران بعض ارکان اسپیکر کی نشست کے ارد گرد جمع ہو گئے، کچھ نشستوں پر چڑھ گئے۔ پورا ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

ارکان نے فری اسٹائل ریسلنگ کی طرح ایک دوسرے کو دھکے دیئے۔

واضح رہے کہ تائیوان کے نو منتخب صدر لائی چنگتی نے جنوری میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن ان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔

حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کومنتانگ (کے ایم ٹی) کے پاس ڈی پی پی سے زیادہ نشستیں ہیں لیکن وہ اپنے بل بوتے پر اکثریت حکومت بنانے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll