اسلام آباد: پاکستان نے ایک کروڑ کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہدف مکمل ہونے کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ ہم ایک کروڑ ویکسین لگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تقریباً 70 لاکھ سے زائد افراد کو یہ ویکسین لگائی گئی ہے جب کہ ہمارا ہدف اس سال 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے، لوگ روزانہ کی بنیاد پر رجسٹریشن کروارہے ہیں اور تقریباً ساڑھے 3 لاکھ رجسٹریشن روزانہ آرہی ہیں، روزانہ تقریباً ساڑھے 3 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جارہی ہے اور دوسری ڈوز والے الگ ہیں۔
اسد عمر نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جتنی تیزی سے ویکسی نیشن ہوگی اتنی ہی تیزی سے پابندیاں کم کرسکتے ہیں، ابھی بھی کچھ ایسے سیکٹرز ہیں جہاں روزگار متاثر ہورہا ہے ہمیں اس کو بھی ختم کرنا ہے ، کورونا کی تیسری لہر میں کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، میں لوگوں نے تعاون کیا، ہیلتھ کئیر عملے نے محنت کی اور اللہ نے کامیابی دی ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے ابھی بھی3ہزار کے قریب لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ حکومت کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ وبا کیخلاف مل کر لڑا جا سکے۔
اس سے قبل این سی او سی نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 8 جون کو پاکستان بھر میں 335،790 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک دی جانے والی خوراکوں کی کل تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے ، کہ ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسی نیشن کے 1700 مراکز قائم کئے گئے ہیں اور این سی او سی نے آئندہ دنوں میں چار ہزار مراکز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
حکومت پاکستان نے 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کا آغاز کیا ، پاکستان میں جہاں حکومت کی جانب سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز یعنی طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں نجی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی فروخت کے لیے ویکسین درآمد کی جا رہی ہیں۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری
- 14 گھنٹے قبل
گورنر کے اعتراضات مسترد،خیبرپختونخوا حکومت نے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا
- 14 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل
پنجاب میں میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ
- 4 منٹ قبل
چیمپئینز ٹرافی :آئی سی سی کا بھارت کو دوٹوک جواب،بھارتی بورڈ نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
- 15 گھنٹے قبل
سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے
- 15 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا رواں ماہ کے آخر تک لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
- 16 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر بنتے ہی روس پر پابندیاں لگانے کی دھمکی
- 12 منٹ قبل
پی ٹی آئی کےتحریری مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے، عرفان صدیقی
- 14 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نے سنگین غفلت پرایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹادیا
- 15 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
- 15 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روزاضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل