Advertisement
پاکستان

گھوٹکی حادثہ : وزیرریلوے کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

لاہور : وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر جون 10 2021، 6:49 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ حادثے کے علاوہ تمام چیزوں کا چینی شاہد ہوں، آرمی کے اسپیشل جہاز پر فوری جائے حادثہ پر پہنچا، دوسرے دن تک ٹریک کلئیر ہونے تک جائے حادثہ پر ہی موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے میں 63 افراد شہید ہوئے، جبکہ حادثے کے 20 زخمی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ٹرین حادثے میں کُل 107 افراد زخمی ہوئے۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے جبکہ اس حادثے کے زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

وزیرریلوے نے بتایا کہ حادثے کے وقت جب  ٹرین پٹری سے اتریں تو ایک منٹ کے اندر دوسری ٹرین آگئی جس کی وجہ سے لوگوں کو اور ڈرائیور کو بھی بچاؤ کا وقت نہیں مل سکا اور زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں'۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹرین کو اسٹارٹ کرکے اسے حرکت میں لانے میں 45 منٹ لگتے ہیں تاہم یہ 2 سے ڈھائی گھنٹے تاخیر سے آئی، اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی جگہ پر 8 میل کا ٹریک ٹھیک تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ سکھر کے قریب ریلوے ٹریک کمزور ہے، تاہم ابتدائی تحقیقات میں ٹریک کی خرابی نظر نہیں آئی۔ان کاکہنا تھا کہ و زیر اعظم سے ملاقات میں ان سے بات کروں گا کہ متاثرین کے لیے ہم مزید کیا کرسکتے ہیں ، وزیر ریلوے نے بتایا کہ 2014 سے اب تک مین لائن کے ٹریک پر کوئی بڑا خرچہ نہیں ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'ابتدائی تحقیقات کے مطابق جس جگہ حادثہ ہوا وہاں ٹریک کی خرابی کے امکانات بہت کم ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے حادثات سے بچنے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے ریلوے کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ریلوے کی اپ گریڈیشن کے لئے 620 ارب روپے چاہئیں، اتوار یا پیر کو وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا۔ اگر اس حادثہ کا متبادل میرا استعفیٰ ہے تو بسم اللہ میں اس کے لئے تیار ہوں۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو اٹھانا ہے، درآمد، برآمد کنندگان کی لاگت کو کم کرنا ہے تو ہر صورت میں ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنا ہے۔

Advertisement
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 4 days ago
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 10 hours ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 3 days ago
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 10 hours ago
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 days ago
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 10 hours ago
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 11 hours ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 9 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 3 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 4 days ago
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 6 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 days ago
Advertisement