گھوٹکی حادثہ : وزیرریلوے کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان
لاہور : وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے ۔
لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ حادثے کے علاوہ تمام چیزوں کا چینی شاہد ہوں، آرمی کے اسپیشل جہاز پر فوری جائے حادثہ پر پہنچا، دوسرے دن تک ٹریک کلئیر ہونے تک جائے حادثہ پر ہی موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے میں 63 افراد شہید ہوئے، جبکہ حادثے کے 20 زخمی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ٹرین حادثے میں کُل 107 افراد زخمی ہوئے۔
اعظم خان سواتی نے کہا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے جبکہ اس حادثے کے زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
وزیرریلوے نے بتایا کہ حادثے کے وقت جب ٹرین پٹری سے اتریں تو ایک منٹ کے اندر دوسری ٹرین آگئی جس کی وجہ سے لوگوں کو اور ڈرائیور کو بھی بچاؤ کا وقت نہیں مل سکا اور زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں'۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹرین کو اسٹارٹ کرکے اسے حرکت میں لانے میں 45 منٹ لگتے ہیں تاہم یہ 2 سے ڈھائی گھنٹے تاخیر سے آئی، اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی جگہ پر 8 میل کا ٹریک ٹھیک تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ سکھر کے قریب ریلوے ٹریک کمزور ہے، تاہم ابتدائی تحقیقات میں ٹریک کی خرابی نظر نہیں آئی۔ان کاکہنا تھا کہ و زیر اعظم سے ملاقات میں ان سے بات کروں گا کہ متاثرین کے لیے ہم مزید کیا کرسکتے ہیں ، وزیر ریلوے نے بتایا کہ 2014 سے اب تک مین لائن کے ٹریک پر کوئی بڑا خرچہ نہیں ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'ابتدائی تحقیقات کے مطابق جس جگہ حادثہ ہوا وہاں ٹریک کی خرابی کے امکانات بہت کم ہیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے حادثات سے بچنے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے ریلوے کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ریلوے کی اپ گریڈیشن کے لئے 620 ارب روپے چاہئیں، اتوار یا پیر کو وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا۔ اگر اس حادثہ کا متبادل میرا استعفیٰ ہے تو بسم اللہ میں اس کے لئے تیار ہوں۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو اٹھانا ہے، درآمد، برآمد کنندگان کی لاگت کو کم کرنا ہے تو ہر صورت میں ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنا ہے۔
اسلحہ و شراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب میں پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراء
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب حکومت کا رواں ماہ کے آخر تک لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
- 18 منٹ قبل
بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب اسمبلی میں پتنگ بازی پر پابندی کا بل منظور،خلاف ورزی پر سزائیں ہوں گی
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے آئین وقانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی واشنگٹن میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل
قتل و غارت کرنے والے بلوچستان کے بلکہ پورے پاکستان کے دشمن ہیں، وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل
امریکہ میں قتل کی انوکھی واردات،سوتیلی ماں نے اپنے دس سالہ بیٹے کی جان لے لی
- 2 گھنٹے قبل
دوہرے قتل کے مجرم ظفر اقبال کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد
- 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں اور احتجاج سے ہونے والے کی نقصانات کی رپورٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل
ترکیہ :ہوٹل میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 35 منٹ قبل