جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم آج چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

وزیرِ اعظم چینی صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم آج چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے
وزیراعظم آج چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق چینی سیاسی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم چینی صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کی نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین زہاو لیجی سے بھی ملاقات ہو گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

جرم

 ایف آئی اے کی جانب سے پاور ڈویژن کے سنگین الزامات مسترد

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کی دیانت داری اور کارکردگی کے معاملے پر ایف آئی اے کا سیکریٹری پاور ڈویژن کو لکھا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایف آئی اے کی جانب سے  پاور ڈویژن کے سنگین الزامات  مسترد

 ایف آئی اے نے پاور ڈویژن کے سنگین الزامات کو مسترد کردیا ۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کی دیانت داری اور کارکردگی کے معاملے پر ایف آئی اے کا سیکریٹری پاور ڈویژن کو خط لکھا گیا ۔ 
  پاور ڈویژن کے لکھے گئے خط پر ایف آئی اے نےتشویش کا اظہارکیا، پاور ڈویژن نے بجلی چوری اور کرپشن روکنے کیلئے تعینات ایف آئی اے افسران پر سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کسی ایف آئی اے افسر سے متعلق شکایت ہے تو نام کے ساتھ واضح کیا جائے، ایف آئی اے نے بجلی چوری اور کرپشن کیخلاف 185 مقدمات درج کئے، ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث 85 اہلکاروں کو گرفتار،67 کروڑ کی ریکوری کی۔
 سیکریٹری پاور ڈویژن ایف آئی اے افسران پر لگنے والے سنگین الزامات کا جائزہ لے،جن افسران کیخلاف شکایت ہے تو نام بتائیں کارروائی کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

روس نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے مدد کی پیشکش کر دی

روس ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیتا رہا ہے اور پاکستان سٹیل ملز دونوں ممالک کے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے، تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے مدد کی پیشکش کر دی

کراچی: کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز میں پاک-روس تعلقات پر منعقدہ ایک تقریب میں روسی قونصل جنرل وکٹرووچ نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیتا رہا ہے اور پاکستان سٹیل ملز دونوں ممالک کے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے۔

روسی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ روس نے ڈپلومیٹک ویزا پر تعاون کیا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں پاکستان میں مختلف حکومتیں آئیں لیکن روس کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور روس کے سربراہان نے متعدد شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی ہے اور روس پاکستان کو فوڈ سکیورٹی میں تعاون کرنے کے لیے بھی پیش پیش ہے۔ حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد پروجیکٹس پر کام شروع ہوا ہے۔

روسی قونصل جنرل نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان سٹیل مل کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اس حوالے سے سنجیدگی سے کام کرنے کی اپیل کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

تل ابیب : اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر واقعے فٹبال میدان پر راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور نوعمر افراد ہیں۔

بی بی سی نے کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا لیکن حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے شمالی اسرائیل میں ”مجدل شمس کے واقعے سے کسی بھی تعلق“ کی تردید کی ہے اور گروپ کے ملوث ہونے کے تمام الزامات مسترد کر دئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll