ان 6 کمپنیوں پر ڈھائی لاکھ سعودی ریال (تقریباً دو کروڑ پاکستانی روپے) کے 17 جرمانے عائد کیے ہیں


پاکستان حج مشن نے مکہ مکرمہ میں کام کرنے والی کیٹرنگ کمپنیوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے پر جرمانے عائد کر دیئے۔ان کمپنیوں پر ڈھائی لاکھ سعودی ریال (تقریباً دو کروڑ پاکستانی روپے) کے 17 جرمانے عائد کیے ہیں ۔ان کمپنیوں نے حجاج اکرام کو کھانا فراہم کرنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان حج مشن نے رواں سال سرکاری سکیم کے تحت حج ادا کرنے والے 70 ہزار سے زائد عازمین کے کھانے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 9کیٹرنگ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں۔
نو مئی سے اب تک 217 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 990 سے زیادہ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی نے پاکستان حج مشن کے حکام کے حوالے سے رپورٹ میں کہا کہ زیادہ تر جرمانے معاہدے کے بعض عناصر کی خلاف ورزی کرنے اور سپلائی چین میں بغیر کسی رکاوٹ کے حاجیوں کو بروقت حفظان صحت کے مطابق کھانے کی فراہمی کو یقینی نہ بنانے پر عائد کیے گئے ہیں۔
کیٹررز کی خدمات حاصل کرنے کا عمل گذشتہ سال نومبر میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شروع کیا گیا تھا کہ معیاری کھانا ایک دن کے لیے 35 ریال فی شخص کے حساب سے فراہم کیا جائے گا۔
مشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ فوڈ کوآرڈینیٹرز کھانے کی تیاری کے دوران مسلسل نگرانی اور کچن کی 24 گھنٹے نگرانی کر رہے تھے۔

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- 5 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 4 گھنٹے قبل

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 4 گھنٹے قبل

جہلم : شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، پولیس کا کامیاب ریسکیو آپریشن
- 2 گھنٹے قبل