جی این این سوشل

تجارت

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا رحجان

بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل 2 فیصد اضافے سے80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا رحجان
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا رحجان

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان شروع ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل 2 فیصد اضافے سے80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے جبکہ ٹریڈنگ کے دوران ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

ماہرین کے مطابق یورپی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے فیصلے کے بعد جمعرات کو خام تیل کی قیمتیں اضافے کے رحجان کی وجہ بنیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں گیس قیمت تقریباً 2 فیصد اضافے سے 2 ڈالر 80 سینٹس ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

جرم

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں کچھ ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بھاری نفری کو طلب کر لیا ہے اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں پولیس کے افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ ڈاکو راحب شر کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں اور پولیس ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہیپاٹائٹس کی روک تھام، تشخیص اور علاج کے لیے فوری طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

ہم ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات میں تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیپاٹائٹس کی روک تھام، تشخیص اور علاج کے لیے فوری طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  ہمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام، تشخیص اور علاج کے لیے فوری طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات میں تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے، ہمیں اس بیماری کو ختم کرنے اور سب کے لیے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہیپاٹائٹس ایک خاموش وباء ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے، جس سے جگر میں سوزش پیدا ہوتی ہے اور اگر بر وقت علاج نہ کیا جائے تو ممکنہ طور پر شدید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

پاکستان میں ایک بہت بڑی آبادی ہیپاٹائٹس سی انفیکشن سے متاثر ہے،عالمی سطح پر 60 ملین ہیپاٹائٹس سی کیسز میں سے 10 ملین متاثرہ کیسز پاکستان میں ہیں، خدشہ ہے کہ اگر وائرل ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور خاتمے کے لیے ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو ہم جگر کے کینسر کی وبا بھی دیکھ سکتے ہیں۔

بحیثیت قوم، ہم نے آگاہی مہموں، ویکسی نیشن پروگراموں، اور جانچ اور علاج تک بہتر رسائی کے ذریعے وائرل ہیپاٹائٹس سے نمٹنے میں اہم پیش رفت کی ہے تاہم ابھی بہت کام کرنا باقی ہے، ہمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کو ترجیح دینی ہے، جلد تشخیص کو یقینی بنانا، اور سب کے لیے سستی اور قابل رسائی علاج فراہم کرنا ہیں۔

بطور وزیر اعلیٰ پنجاب میرے دور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جو کہ ایک سنگ میل ہے، پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں ہیپاٹائٹس کے حوالے سے جدید فلٹر کلینکس کے ساتھ گردے اور جگر کے مریضوں کو جدید ترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

حکومت ہیپاٹائٹس کی وجہ سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پر عزم ہے، اس حوالے سے مجھے ایک ملک گیر مہم، جس کا مقصد ہیپاٹائٹس سی کو ختم کرنا ہے، کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، ہماری توجہ جانچ اور علاج کے مراکز کی بہتری پر مرکوز ہو گی، مزید برآں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ فراہم کی جانے والی خدمات ہمارے شہریوں کی ضروریات کے مطابق ہوں۔

میں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے ہر شہری کو ہیپاٹائٹس سی کے لیے اسکریننگ اور علاج کی سہولیات تک مفت رسائی حاصل ہوگی، اس اقدام کا بنیادی مقصد ایچ سی وی سے متاثرہ افراد کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات کو کم کرنا ہے، جگر کے کینسر اور اس بیماری سے قبل از وقت موت کے خدشات کو کم کرنا ہے۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں شدید گرمی کی لہر، سرکاری دفاتر میں تعطیل

ایران میں پچھلے کئی دنوں سے پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے زندگی کو سخت متاثر کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں شدید گرمی کی لہر، سرکاری دفاتر میں تعطیل

ایران میں شدید گرمی کے باعث حکومت نے سرکاری دفاتر کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ایران میں شدید گرمی نے زندگی کو سخت مشکل بنا دیا ہے۔ ایران میں پچھلے کئی دنوں سے پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے زندگی کو سخت متاثر کیا ہے۔ ملک کے کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

اس گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں 225 افراد کو شدید گرمی سے متاثر ہو کر ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایرانی حکومت نے آج اتوار کو ملک بھر میں سرکاری دفاتر اور بینکوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ہنگامی خدمات کے ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

شدید گرمی کے باعث توانائی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایرانی حکومت نے ہفتے کے کام کے اوقات کو نصف کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ امید ہے کہ یہ صورتحال جلد ہی معمول پر آئے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll