جی این این سوشل

دنیا

غزہ :اقوام متحدہ کے زیر انتظام سکول پر اسرائیلی حملے، 37 افراد جاں بحق

یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا جب امریکا، قطر اور مصر کے ثالثوں کے درمیان مذاکرات کا عمل ایک مرتبہ پھرشروع ہوا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ :اقوام متحدہ کے زیر انتظام سکول پر اسرائیلی حملے، 37 افراد جاں بحق
غزہ :اقوام متحدہ کے زیر انتظام سکول پر اسرائیلی حملے، 37 افراد جاں بحق

غزہ ہسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام سکول پر اسرائیلی حملے میں 37 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ  کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا جب امریکا، قطر اور مصر کے ثالثوں کے درمیان مذاکرات کا عمل ایک مرتبہ پھرشروع ہوا ہے۔اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے زیرِانتظام سکول کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں متعدد عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

بعد ازاںاسرائیلی فوج کے ترجمان ایڈمیرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ جنگی طیاروں نے تین کلاس رومز کو نشانہ بنایا جہاں30 عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے، حملے میں نو دہشت گردمارے گئے ہیں۔

امریکا نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملے کے معاملے پرمکمل شفافیت سے کام لے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نےبتایا کہ اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس حملے سے متعلق مزید معلومات جاری کرے گی، ہلاک ہونے والوں کے نام بھی اس میں شامل ہوں گے۔ ہم ان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ معلومات کو عام کرنے میں مکمل طور پر شفاف ہوں گے۔

دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ فلسطین نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں و قیدیوں کے تبادلے سے متعلق پیش کردہ منصوبے پر جواب نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلسطین نے عندیہ دیا ہے کہ وہ تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

کھیل

ویمن ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمن ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو  شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی بلے باز ہرشیتا سمروکرما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

کپتان چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بھارت کی طرف سے دیپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔بھارت کی طرف سے سمرتی مندھانا 60، رچا گوش 30 اور جمائمہ روڈریگز 29 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔

سری لنکا کی طرف سے کاویشا دلہاری نے 2، چماری اتھاپتو، سچنی نسانسالا اور ادیشیکا پرابودھانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خلیجی مما لک تاجروں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

شہباز شریف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر الیکٹرانک گیٹس کا ای سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خلیجی مما لک تاجروں کیلئے  ویزا فری انٹری کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو اعلان کیا کہ حکومت نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے خلیجی ممالک کے تاجروں کے لیے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 126 ممالک کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹے کے اندر آن لائن ویزے جاری کیے جائیں گے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ ان 126 ممالک کے تاجروں اور سیاحوں کو ویزا فیس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔


وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ویزے کے نظام میں نرمی سے پاکستان کو سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے پرکشش مقام بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ویزا آن ارائیول سہولت کے تحت ذیلی زمرہ کی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔


شہباز شریف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر الیکٹرانک گیٹس کا ای سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ویزا پالیسی میں نرمی سے معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔


وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے مقدس مقامات اور گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات سیاحوں کے لیے جنت تصور کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ویزا نظام کے نفاذ کی نگرانی کے لیے وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا۔ یہ ڈیش بورڈ ویزہ فری انٹری، بزنس ویزا کی فہرستوں، اور آمد پر سیاحتی ویزوں کی نگرانی کرے گا، اور باقاعدہ جائزہ رپورٹس فراہم کرے گا۔

انہوں نے نئی ویزا نظام کے حوالے سے وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ ڈویژنوں کی کارکردگی کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی کا دھر نا تیسرے روز میں داخل

جماعت اسلامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کردیا گیا ہے بطور ناشتے میں نان اور چائے فراہم کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کا دھر نا تیسرے روز  میں داخل

جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف راولپنڈی لیاقت باغ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ بارش کے باعث کارکنان میٹرو اسٹیشن اور قریبی مساجد میں پناہ لینے پر مجبورہوگئے ہیں۔

جماعت اسلامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کردیا گیا ہے بطور ناشتے میں نان اور چائے فراہم کی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ساڑھے گیارہ بجے پریس کانفرنس کریں گے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی کی آج شام لیاقت باغ پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے، لیاقت باغ چوک پر جلسہ کیلئے اسٹیج کی تنصیب کا عمل جاری ہے، دھرنے کے شرکا مری روڈ اور لیاقت باغ کے اندر موجود ہیں۔

گزشتہ رات حکومتی مذاکراتی وفد کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، اور دونوں  کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مزاکرات آج متوقع ہیں، جبکہ جماعت اسلامی نے مذاکرات کو گرفتار کارکنان کی رہائی سے مشروط کررکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll