تجارت

کینیا کی بندرگاہ پر پھنسے 1300 پاکستانی کنٹینرز ریلیز

چاولوں کے یہ کنٹینرز ممباسا کی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Jun 7th 2024, 5:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کینیا کی بندرگاہ پر پھنسے 1300 پاکستانی کنٹینرز ریلیز

پاک کینیا دوطرفہ تجارت میں اہم پیش رفت، کینیا کی بندرگاہ پر پھنسے 1300 پاکستانی کنٹینرز ریلیز کر دیئے گئے، 

وزارت تجارت نے پاکستانی چاول کے کنٹینر چھوڑے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چاولوں کے یہ کنٹینرز ممباسا کی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے تھے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی مداخلت کے بعد چاول کے کنٹینرز چھوڑے گئے۔

وزارت تجارت کے مطابق جام کمال کی جانب سے کینیا کی وزارت تجارت کے حکام کو خط لکھا گیا تھا جس میں بحیرہ احمر میں موجودہ صورت حال تاخیر کی وجہ بتائی گئی تھی، بحیرہ احمر کی صورتحال کے پیش نظر کارگو کا رخ موڑا گیا جس سے رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

وزارت تجارت کے مطابق کینیا حکومت نے زیرو ریٹ پر 1300 کنٹینرز ریلیز کیے، کینیا حکومت نے پاکستانی چاول کو 30 نومبر 2024 تک زیرو ریٹ پر رسائی بھی دی۔