لاہور سے عبدالحکیم جانے والی موٹر وے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ، ایم تھری موٹر وے 2019 میں 148 ارب روپے کی لاگت میں تعمیر ہوئی تھی

6 برس قبل تعمیر ہونے والی موٹروے ایم تھری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ۔
لاہور سے عبدالحکیم جانے والی موٹر وے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئ ، ایم تھری موٹر وے 2019 میں 148 ارب روپے کی لاگت میں تعمیر ہوئی تھی ۔
موٹر وے ٹوٹ پھوٹ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی افتخار ساجد کی جی این این سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔
ممبر این ایچ اے افتخار ساجد نے کہا کہ ایم تھری پر کھڈے مین موٹر وے پر نہیں سروس ایریا پر ہیں، ایم تھری پر کچھ ایریا میں کھڈے پڑنے کی نشاندہی ہوئی تھی ۔
موٹر وے کی ہینڈنگ ٹیکنگ اوور کا عمل مکمل نہیں ہوا، ایم تھری چائنیز کمپنی نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ مل کر تعمیر کی گئی تھی ۔
ممبر این ایچ اے نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی کو ابھی موٹر وے کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوا،انہوں نے کہاکہ تکمیل کا سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے تک سڑک کی مینٹینس کی ذمہ داری متعلقہ کنٹریکٹر کی ہوتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ معمول کا مسئلہ ہے، ناقص میٹیریل کے استعمال کا امکان ممکن ہی ہیں ہوتا ۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل





