جب تک زندہ ہوں فاٹا پر کوئی ٹیکس نہیں لگاسکتا، علی امین گنڈا پور کا سوات جلسے سے خطاب
علی امین گنڈا پور کا اپنے اوپر کیے گئے تشدد کے حوالے سے کہنا تھا میں کس سے پوچھوں میرا مجرم کون ہے


سوات : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک نظریے اور سوچ کا نام ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی سوچ کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ جعلی کیسز میں ہمارے لیڈر عمران خان کو سزا دی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بتایا کہ وفاق کا ارادہ ہے کہ خیبر پختونخواہ پر ٹیکس لگائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم اپنا حق لینا اور چھیننا بھی جانتے ہیں، ہماری مرضی کے بغیر کوئی ہم پر ٹیکس نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک زندہ ہوں فاٹا پر کوئی ٹیکس نہیں لگاسکتا۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کہا کہ جس کے لیے پاکستان ٹوٹا تھا، اسکو بھی پھانسی ہو گئی۔ ہم یہاں شخصیات کے فیصلوں کو نہیں مانتے۔ موجودہ وفاقی حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ اور اخلاقی جرات نہیں ہے۔
علی امین گنڈا پور کا اپنے اوپر کیے گئے تشدد کے حوالے سے کہنا تھا میں کس سے پوچھوں میرا مجرم کون ہے۔ کیا میرا مجرم آصف زرداری، مریم نواز ، اور آئی جی پنجاب ہے؟
پی ٹی آئی لیڈر علی امین نے شکوہ کیا کہ ہمارے لوگوں پر جبر کر کے ہمارے ہی خلاف استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پختون کے خون پر مزید سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بتایا کہ انہیں خبریں مل رہی ہیں جو غیر قانونی طریقے سے جنگل کاٹ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رشوت دینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، بلکہ ان کے ہاتھ توڑیں گے۔
پی ٹی آئی لیڈر علی امین نے کہا کہ میں اپنے صوبے کے حق کے لیے نکلوں گا۔ انتظار میں ہیں کہ کب بانی پی ٹی آئی ہمیں نکلنے کا کہیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ عوامی حکومت میں متحد رہ کر مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کا حق لے کر عوام پر لگائیں گے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل





