Advertisement

بھارتی کرکٹ فینز کی شاہین شاہ آفریدی سے خوش گپیاں، ویڈیو وائرل

فینز نے بتایا کہ وہ بالخصوص پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے بھارت سے آئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 8th 2024, 11:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی کرکٹ  فینز کی شاہین شاہ آفریدی سے خوش گپیاں، ویڈیو وائرل

بھارتی فینز کی شاہین شاہ آفریدی سے خوش گپیاں

بھارتی فینز نے شاہین سے  بھارت کے خلاف میچ میں اچھی باؤلنگ نہ کروانے کی فرمائش کی۔

نیو یارک: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں بھارتی فینز پاکستانی سٹار کرکٹر سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
بھارتی فینز نے ازراہ مزاق شاہین سے درخواست کی کہ شاہین بھارت کے خلاف اچھی با ؤلنگ مت کرنا اور بھارتی کھلاڑیوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو اپنا دوست سمجھنا۔

 
شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ بیٹھے فینز نے پاکستانی سٹار کرکٹر سے کھل کر بات چیت کی۔ فینز نے بتایا کہ وہ بالخصوص پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے بھارت سے آئے ہیں۔ 
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ بھی اپنے بھارتی فینز کے ساتھ گھل مل گئے اور خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ بھارتی فینز میں مرد حضرات کے ساتھ خواتین فینز بھی شامل تھیں۔ 
امریکہ میں حالیہ جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کل بروز اتوار ہو گا، جس میں دونوں روایتی حریف ٹیمیں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔

Advertisement