ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی کے دوران وارڈ کے قیمتی سامان کے جلنے سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا


ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔
ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ہسپتال انتظامیہ کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد لگ بھگ 60 سے 70 بچوں کو فوری طور پر چلڈرن وارڈ سے ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
دوران آتشزدگی، متاثرین کو منتقل کرتے ہوئے ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہو گیا، جبکہ 2 بچے جان کی بازی ہار گئے ۔ مزید 2 زخمی بچوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفات پانے والے بچوں میں نواحی گاؤں 91 سکس آر کی اریبہ اور گڑھ فتح شاہ کا عباس شامل ہیں۔ دونوں بچے پیدائشی طور پر بیمار تھے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی کے دوران وارڈ کے قیمتی سامان کے جلنے سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔
معاملے کی مزید انکوائری کے لیے ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو آتشزدگی کے حالیہ حادثے کی ممکنہ وجو ہات اور ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 21 hours ago

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- a day ago

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 21 hours ago

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- a day ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 15 hours ago

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 21 hours ago

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 19 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 21 hours ago

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 18 hours ago

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 18 hours ago

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 16 hours ago








