جی این این سوشل

پاکستان

سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس کے دو بیٹے عدالت میں پیش

ملزم سردار عفیف سمیت دیگر 7 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر ، عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس کے دو بیٹے عدالت میں پیش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس کےدونوں بیٹوں کوعدالت میں پیش کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سردار تنویر الیاس کے بیٹوں اور دیگر کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں پولیس نے مشیر حکومت آزاد کشمیر کے بھائی عفیف صغیر سمیت دیگر ملزمان کو عدالت پیش کر دیا۔

ملزمان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ راؤ اعجاز کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔تنویر الیاس کے گرفتار دو بیٹے عمر تنویر اور عثمان تنویر کو پولیس نے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ، پولیس نے مشیر حکومت آزاد کشمیر کے بھائی عفیف کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی ۔

 پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں سمیت دیگر گرفتار ملازمین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی ، عدالت نے عفیف صغیر سمیت گرفتار دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ۔ عدالت نے ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد نہ ہونے پر جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
عدالت نےکہاکہ ملزمان کو دوبارہ 22 جون کو 173 کی رپورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے ۔
ملزم سردار عفیف سمیت دیگر 7 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر ، عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلئے۔
درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 10 جون کو ہو گی۔    

پاکستان

مولانا فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا  فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر منتخب ہو گئے۔ 

جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری بھی 5 سال  کیلئے  بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ 

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے۔ 

واضح  رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان جے یو آئی خیبر پختونخوا کے پارٹی انتخابات میں 5 سالہ  کیلئے صوبائی امیر منتخب ہوئے تھے۔

چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے مستعفی

محمد یوسف نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے استعفیٰ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

محمد یوسف باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ کی پوسٹ میں اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی خدمت کرنا فخر کی بات ہے اور مجھے اس کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، مجھے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ رہا ہے۔

سابق قومی کرکٹر نے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور لگن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

محمد یوسف نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے چیلنجز میں قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت  نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے جب کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کل لاؤ لشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، ان کی نجی فورس نے کانچ کے ٹکڑے مارے جس سے 25 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، جلسےکی آڑمیں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے، اگر قانون ہاتھ میں کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ حالات خرابی کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور پر عائد ہوگی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کوبھی احتجاج کے نام پرسڑکیں اور چوراہے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll