جی این این سوشل

پاکستان

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اٹھائے تحفظات اور گارنٹی بابت تحریک انصاف آگاہ کرے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور تحریک انصاف کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی، امکان کیا جا رہا ہے کہ ان کے درمیان  ملاقات آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ہوگی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور جے یو آئی ف سے اتحاد پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اٹھائے تحفظات اور گارنٹی بابت تحریک انصاف آگاہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے اتحاد سے متعلق گارنٹی بھی مانگی تھی، ماضی میں ایک دوسرے پر لگائے الزامات پر وضاحت بھی مانگی گئی تھی۔

پاکستان

وزیراعظم کی پنجگور واقعے کی شدید مذمت ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب

شہباز شریف کی مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی  پنجگور  واقعے کی شدید مذمت ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نے مقتولین کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمی ہونے والے مزدور کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع  پنجگور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7مزدور جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے خدابان میں پیش آیا،تمام مزدور ایک مکان میں ٹھہرے ہوئے تھے  کہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں7مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

رواں سال حیدر آباد میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو ظاہر ہونے کے بعد رواں سال حیدر آباد میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہو گئی۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ جس بچے میں پولیو ظاہر ہوا وہ مستقل بنیادوں پر پولیو کے قطرے پی رہا ہے تاہم خوراک کی کمی اور فلٹر شدہ پانی کی عدم فراہمی سے پولیو وائرس کا حملہ کامیاب رہا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو کیس سامنے آنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں مستقل بنیادوں پر رہائش اختیار کرنے والے وائلڈ پولیو وائرس ون نے رواں ماہ کے آغاز پر شروع کی گئی آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم کو ناکام بناتے ہوئے29 ماہ کے بچے کو اپنا شکار بنا لیا ہے۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیرون کوٹ کی یونین کمیٹی نمبر12نورانی بستی کے علاقے چشتیہ کالونی / کرسچن کالونی میں رہائش پذیر دانش قریشی کے بیٹے معیز میں پولیو کی تصدیق نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن اور طویل عرصے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد کے عہدے پر تعینات ڈاکٹر لالا جعفر پٹھان کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ بچہ مستقل بنیادوں پر پولیو کے قطرے پیتا رہا ہے تاہم خوراک کی کمی کے باعث بچے پر پولیو کا حملہ ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ وائلڈ پولیو وائرس ون نے مستقل رہائش اختیار کر رکھی ہے جب وائرس پانی میں موجود ہے تو وہ بچوں کے پیٹ میں بھی داخل ہوگا لیکن اس بچے نے پولیو کے قطرے پی رکھے تھے، اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا،

ڈی ایچ او کے مطابق حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تحت فراہم کیے جانے والے پانی میں بھی پولیو وائرس موجود ہے، کارپوریشن حکام کو متعدد بار پانی کی فلٹریشن کیلیے لیٹر بھجوائے گئے ہیں لیکن شہر بھر میں بغیر فلٹرشدہ پانی پینے کے مقاصد کیلیے استعمال ہو رہا ہے۔

ا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری

کمیٹی نے مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 9 لارجر بنچ تشکیل دیئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان نے اجلاس میں شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری کر دیئے گئے ۔

کمیٹی نے مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 9 لارجر بنچ تشکیل دیئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان نے اجلاس میں شرکت کی ۔

منٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس جسٹس منصور علی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث 22 ستمبر کو نہ ہوسکا،اجلاس کے آغاز پر سیکرٹری نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط بارے آگاہ کیا،جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے خط کی کاپی کمیٹی ممبرز کو نہیں بھیجی گئی،قانون کے مطابق اہم مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر ہونے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll