وزیراعظم شہباز شریف نے چین میں بھی ملکی ترقی کی راہ ہموار کر دی، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملکی ترقی و خوشحالی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چین میں بھی بہترین سفارت کاری سے ملکی ترقی خوشحالی کی راہ ہموار کر دی۔
مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملکی ترقی و خوشحالی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیااور چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کی شراکت داری پر آمادگی معاشی ترقی کے راہ کھولے گی، سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل میں تیزی آئے گی، پاک چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط اور سربلند ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کا علاقائی امن واستحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم قابل تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی معاشی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، نواز شریف کی رہنمائی میں معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملک اچھے معاشی حالات کی جانب رواں دواں ہے، آٹا، روٹی اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ میں کمی کا رجحان خوش آئند ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل



