جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف کے سابق ترجمان کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

کافی عرصے سے پارٹی سے تحفظات تھے، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ نون کو خیر باد کہہ دوں، سابق گورنر سندھ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف کے سابق ترجمان کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
نواز شریف کے سابق ترجمان کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

نواز شریف کے سابق ترجمان و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کافی عرصے سے پارٹی سے تحفظات تھے، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ نون کو خیر باد کہہ دوں۔

محمد زبیر کا کہنا تھا اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کافی عرصے پہلے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا، تب تک پارٹی کے ساتھ تھا جب تک سویلین بالادستی کی بات ہو رہی تھی، ہر قیمت میں پاور میں ہی رہنا ہے تو بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری

کمیٹی نے مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 9 لارجر بنچ تشکیل دیئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان نے اجلاس میں شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر کے اجلاس کے منٹس جاری کر دیئے گئے ۔

کمیٹی نے مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 9 لارجر بنچ تشکیل دیئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان نے اجلاس میں شرکت کی ۔

منٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس جسٹس منصور علی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث 22 ستمبر کو نہ ہوسکا،اجلاس کے آغاز پر سیکرٹری نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط بارے آگاہ کیا،جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے خط کی کاپی کمیٹی ممبرز کو نہیں بھیجی گئی،قانون کے مطابق اہم مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر ہونے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کی  انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بار پھر ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک پیغام میں ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے،نگران وزیراعظم نجیب میقاتی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کے مطابق لبنان میں سرکاری سطح پر 3 روزہ سوگ سوموار سے شروع ہو گا، حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے۔

عرب  میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے ابھی حسن نصراللہ کی تدفین اورنمازجنازہ کے دن کا اعلان نہیں کیا۔

دوسری جانب حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اللّٰہ کی مدد سے آج بھی لبنان دشمن کو پشیمان کر دے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll