ٹی20 فارمیٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اور ایک میچ کے نتیجے پر آپ حریف کی طاقت کا اندازہ نہیں لگاسکتے، پاکستانی ٹیم کم بیک کی صلاحیت رکھتی ہے


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا، یہی ٹیم گزشتہ ورلڈکپ میں زمبابوے سے ہار کر بھی فائنل کھیل گئی، یقین ہے پاکستان نے اپنی غلطیوں پر کام کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو بار بار شکست دینا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی کیوں کہ میچ والے دن جو بھی اچھا کھیلے گا، نتیجہ اسی کے حق میں ہوگا۔
روہت شرما نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اور ایک میچ کے نتیجے پر آپ حریف کی طاقت کا اندازہ نہیں لگاسکتے، پاکستانی ٹیم کم بیک کی صلاحیت رکھتی ہے، یقین ہے پاکستان نے اپنی غلطیوں پر کام کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ میں ایک اوور پورا گیم تبدیل کردیتا ہے، لہذا کامیابی کے لیے ہمیں پورے میچ کے بجائے ہر اوور اور ہر گیند پر فوکس کرنا ہوگا، مجھے امید ہے کہ ہم مثبت کرکٹ کھیلیں گے اور نتائج ہمارے حق میں ہوں گے۔
ویرات کوہلی سے متعلق بات کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ویرات بڑے میچ کا کھلاڑی ہے لیکن ہم کسی بھی ایک یا دو کھلاڑیوں پر انحصار نہیں کرتے، کامیابی کے لیے ہر کھلاڑی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل


