جی این این سوشل

دنیا

کورونا وباء کے دوران دنیابھرمیں کون سے شہر رہنے کے قابل تھے اور کون سے نہیں؟

اسلام آباد: بین الاقوامی میگزین دا اکنامسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ نےسالانہ عالمی قابلِ سکوت انڈیکس جاری کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وباء کے دوران دنیابھرمیں کون سے شہر رہنے کے قابل تھے اور کون سے نہیں؟
کورونا وباء کے دوران دنیابھرمیں کون سے شہر رہنے کے قابل تھے اور کون سے نہیں؟

تفصیلات کے مطابق  کورونا وباء کے دوران دنیابھرمیں کون سے شہر رہنے کے قابل تھے اور کون سے نہیں؟، بین الاقوامی میگزین دا اکنامسٹ  کے انٹیلی جنس یونٹ  نےسالانہ عالمی قابلِ سکوت انڈیکس جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق   کراچی رہنے کیلئے بدترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پرآگیا،  بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھماکہ  بھی 10 بدترین شہروں کی فہرست میں شامل  ہے، 10بدترین  شہروں کی فہرست میں بھارت کا کوئی بھی شہر شامل نہیں ہے۔

رپورٹ  کے مطابق  رہنے کے اعتبار سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کو بہترین شہر قراردیاگیاہے،  جاپان کا شہراوساکا بھی 10 بہترین شہروں کی  فہرست میں شامل ، رہنے کے اعتبار سے10 بہترین  شہروں میں امریکہ ، برطانیہ یا جرمنی کا کوئی شہر شامل نہیں ہے۔

یہ رپورٹ کورونا وباء کےدوران شہروں میں صحت کی صورتحال، سرحدیں بندہونےا ورلاک ڈاؤن  کی صورتحال کی روشنی میں تیار کی گئی ہے۔

پاکستان

جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے جو ہم کریں گے، اسد قیصر

ہم لاہور بھی جائیں گے کراچی بھی جائیں گے ، ہمت ہے تو روک کر دکھائے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے جو ہم کریں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور بھی جائیں گے کراچی بھی جائیں گے ہر جگہ جائیں گے ہمت ہے تو روک کر دکھائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہے کیا، کیا پاکستان کا آئین اور قانون ہمیں پرامن ریلیوں اور جلسوں کی اجازت نہیں دیتا۔  آپ یہ کس قسم کا سلوک کررہے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ جب کبھی بھی جہاں کہیں بھی ہم جلسے کا اعلان کردیں وہاں دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے کیا ہم دہشتگرد ہےیا تو پھر اعلان کردیں کہ اس ملک میں آئین اور قانون معطل ہے۔ ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم نے یہ نعرہ بلند کیا کہ حالیہ الیکشنز دھاندلی زدہ تھے۔عوامی مینڈیٹ کو پاؤں تلے روند کر اس اسمبلی میں لوگ آئے ہے کراچی سے جو حکومتی بنچز کا حصہ ہے انکو تو انکے گھر والے بھی رکن قومی اسمبلی نہیں مانتے-

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور بھی جائیں گے کراچی بھی جائیں گے ہر جگہ جائیں گے ہمت ہے تو روک کر دکھائے آپ اگر اس قسم کا رویہ رکھیں گے تو میں واضح کردوں یہ اسمبلی نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو تو اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں، ہمارا ایک جلسہ ان سے برداشت نہیں ہورہا، کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں؟ یہ بدترین الیکشن ہوا ہے، عوامی مینڈیٹ پامال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ گندم کے معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہیئے۔

اسد قیصر نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداروں سے کہتا ہوں کہ احتجاج میں شرکت کریں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ابھی مئی کا مہینہ آرہا ہے، یہ پھر 9 مئی 9 مئی کریں گے، آپ نے جتنا رونا رویا عوام نے پھر بھی آپ کے بیانیے کو زمین بوس کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں، چاروں صوبوں کے چیف جسٹس کو کمیشن کا حصہ بنائیں، 9 مئی واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جو ذمہ دار ہو اسے سزا دیں، 9 مئی پی ٹی آئی کو اقتدار سے دور رکھنے کا ڈرامہ ہے، موجودہ حکومت فارم 47 سے وجود میں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جے یو آئی ایف کےسربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہم اسمبلی میں بیٹھ کر بھی قانون نہیں بنا سکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد : جے یو آئی ایف کےسربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہم اسمبلی میں بیٹھ کر بھی قانون نہیں بنا سکتے ۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات جیتنے والے جیت کر پریشان ہیں جبکہ ہارنے والے ہار کر بھی پریشان نہیں ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان کہاں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی دن میں آزاد ہوئے جبکہ بھارت آج کہاں کھڑا ہے جبکہ پاکستان کی معیشت کا حال پوری دنیا کے سامنے ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں رہتے ہوئے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی پوری آزادی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ان کےمَوقِف کی حمایت کرتا ہوں ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سٹوڈنٹس کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے کا اعلان

آنے والے اگلے دنوں میں کافی چیزیں دیکھنے میں ملیں گی ،ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کرینگے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹوڈنٹس کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے لئے لائسنس کا اجراء کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کالجز اور یونیورسٹیز کے بچوں کو ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم تمام کالجز، یونیورسٹیز کے اساتذہ سے رابطہ کر کے مہینے میں ایک یا دو دفعہ جا کر ان کے لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس بنائیں گے، اس سے بچوں کا وقت بچے گا۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹریفک کا مسئلہ حل کر کے اسے سگنل فری کرنا ہے۔ پارکنگ کی سہولت فراہم نہ کرنے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے اگلے دنوں میں کافی چیزیں دیکھنے میں ملیں گی ،ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کریںگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll