ابوظہبی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل 6)کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیتنے کیلئے 144 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 143 رنز بنا سکی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فہیم اشرف 27 رنز بنا کر نمایاں رہے ہیں ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں ہیں ، جبکہ حارث رؤف اور احمد دانیال نے 2،2 شکار کیے۔لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلے گی۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 6 کے ملتوی ہونے سے پہلے کراچی میں 14 میچز کھیلے گئے تھے۔جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے چار چار جبکہ کراچی کنگز،پشاور زلمی،ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ پانچ میچ کھیل لئے تھے۔
پاکستان سپر لیگ 6 کے پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز پہلے، پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، لاہور قلندرز چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کا 14واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانزکے درمیان کراچی میں 3 مارچ کو کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف
- 2 گھنٹے قبل
ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے
- 2 گھنٹے قبل
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم
- 3 گھنٹے قبل
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی
- 3 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
- 2 گھنٹے قبل
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟
- 3 گھنٹے قبل
ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی
- 2 گھنٹے قبل
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان کا ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر
- ایک گھنٹہ قبل