بابوسر ٹاپ پاکستان کے شمالی علاقوں کے دلکش مناظر میں گھرا ہوا ہے، ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی بے مثال خوبصورتی اور مہم جوئی کے مواقع کے ساتھ اپنی طرف متوجہ کیے ہوئے ہے


مشہور سیاحتی مقامات ناران اور بابوسر ٹاپ کو ملانے والی سڑک 6 ماہ کی بندش کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
حکومت نے پولیس اور مقامی رضاکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سیاحوں کی رہنمائی، حفاظت اور سہولت کے لیے ہر وقت موجود رہیں۔
واضح رہے کہ ناران اور بابوسرکو ملانے والی شاہراہ ہر سال شدید برف باری کی وجہ سےکئی کئی ماہ کیلئے بند رہتی تھی جس کو تقریبا 6ماہ کی بندش کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
دور دراز سے آئے سیاح بابو سر ٹاپ پر نصب زپ لائن اور دیگر ایڈونچر سے بھرپورلطف اندوزہوتے ہیں اور مقامی کھانوں کا بھی مزہ لیتے ہیں ۔
بابوسر ٹاپ پاکستان کے شمالی علاقوں کے دلکش مناظر میں گھرا ہوا ہے، ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی بے مثال خوبصورتی اور مہم جوئی کے مواقع کے ساتھ اپنی طرف متوجہ کیے ہوئے ہے۔
ناران، ایک دلکش شہر، شاندار وادی کاغان کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے، جو سیر کرنے والوں اور فطرت کے شائقین کے لیے پُرسکون جھیلوں، سرسبز میدانوں اور بلند و بالا چوٹیاں پیش کرتا ہے۔
اگرآپ لوڈشیڈنگ اور گرمی سے پریشان ہیں اور کسی ٹھنڈے مقام پر اپنے کچھ لمحات گزارنا چاہتے ہیں تو بابو سر ٹاپ سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔ ایک بلند پہاڑی درہ، برف سے ڈھکی چوٹیوں اور ہری بھری وادیوں کے حیرت انگیز نظارے فراہم کرتا ہے، جو گھومتی ہوئی سڑکوں کے ساتھ ایک سنسنی خیز سفر کے ذریعے قابل رسائی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 37 منٹ قبل

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 39 منٹ قبل

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 6 منٹ قبل

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک دن قبل

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 2 گھنٹے قبل

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- چند سیکنڈ قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل