جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد بھٹی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا


جعلی بھرتی کیس میں محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے۔ محمد خان بھٹی کو بوگس کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔
الزام یہ ہے کہ فیل ہونے والے اُمیدواروں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی گئی۔ ریکارڈ پر ملزمان کیخلاف جعل سازی کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے یہ مقدمہ بنایا گیا ہے۔
وکیل کے مطابق امیدواروں زوہیب الحسن، عبد اللہ مسعود اور دیگر کے نمبر پورے ہونے پر انٹرویو کے لیٹر کیسے آئے ۔ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر جعل سازی کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ہو سکتا ہے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو ملوث کرنے کے لیے رزلٹ تبدیل کیے گئے ہوں۔
ہو سکتا ہے محمد خان بھٹی اور پرویز الٰہی کے سیاسی مخالفین نے جعل سازی کی ہو۔ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے ریکارڈ پر شواہد موجود نہیں ، لہٰذا محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔
بعد ازاں ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد بھٹی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 10 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 11 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 10 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 10 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل





