افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا لاپتہ طیارہ ممکنہ طورپر گر کر تباہ ، ڈیفنس فورس کا بیان
نائب صدر ساؤلوس کلاؤس کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گرکرتباہ ہوا، کمانڈر پال ویلنٹینو


افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا لاپتہ طیارہ ممکنہ طورپر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
ملاوی ڈیفنس فورس کے کمانڈر پال ویلنٹینو نے بتایا کہ نائب صدر ساؤلوس کلاؤس کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گرکرتباہ ہوا، مگر ابھی تک اسے دریافت نہیں کیا جاسکا۔ گھنا جنگل اور دھند ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ہے۔
خیال رہے کہ اس طیارے میں ملاوی کے نائب صدر سمیت 10 افراد سوار تھے۔
یہ طیارہ دارالحکومت 10 جون کو لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا اور اڑان کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا جس کے بعد سے اسے تلاش کیا جا رہا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے طے شدہ فضائی سفر بھی منسوخ کردیا۔
ملاوی کے صدر نے پیر کی شب عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں جانتا ہوں کہ یہ دل شکن صورتحال ہے مگر میں آپ کو یقین دلاتا ہے کہ طیارے کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور مجھے امید ہے کہ ہم سب افراد کو ڈھونڈ لیں گے'۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے سگنلز کے مطابق اس طیارے کی آخری پوزیشن جنگل میں 10 کلو میٹر دور ریکارڈ کی گئی تھی اور اسی وجہ سے وہاں تلاش کا کام کیا جا رہا ہے۔
ملاوی کے صدر نے طیارے کی تلاش کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ امریکا اور برطانیہ سے بھی مدد طلب کی ہے۔

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 11 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 11 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 13 گھنٹے قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 12 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 11 گھنٹے قبل

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
- 2 منٹ قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 13 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی
- 14 منٹ قبل