Advertisement
تجارت

پاکستان ریلوے کا عید سے پہلے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 11 2024، 8:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ریلوے کا عید سے پہلے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی کے موقع پر کرایوں میں 25 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔

ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی، کرایوں میں رعایت عید کے تین دونوں کے لیے میسر ہوگی۔

رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا جبکہ عید اسپیشل ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

Advertisement