وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر یہ بھی زور دیا کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرائیں


نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ مطالبہ غزہ کے موجودہ حالات پر اردن میں ہونے والی اعلیٰ سطح کی کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیر خارجہ نے غزہ میں محصور افراد کی بلا رکاوٹ انسانی امداد، بے دخل ہونے والے فلسطینیوں کی واپسی، اسرائیل کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر اسرائیل کا محاسبہ یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر یہ بھی زور دیا کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرائیں۔

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 4 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- ایک گھنٹہ قبل




