پاکستان

بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر کا نوٹس،ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے، محسن نقوی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 12th 2024, 10:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر کا نوٹس،ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد بیوٹیفکیشن میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے.

وفاقی وزیر نے ہدایت دی ہے کہ ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ، کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو ممبر ماحولیات کے عہدے پر محنتی اور باصلاحیت افسر تعینات کرنے کی ہدایت دی۔