پاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3مقدمات میں ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جناح ہائوس حملہ کیس کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Jun 12th 2024, 1:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3مقدمات میں ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسداد ہشتگردی گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3 مقدمات میں  عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جناح ہائوس حملہ کیس کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری میں 20 جون تک توسیع کر دی۔

علاوہ ازیں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔اس کےساتھ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پراسیکیوشن سےمتعلقہ سماعت کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔

بعد ازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی 3 مقدمات میں 20 جون تک ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔