سینئر صحافی عمران ریاض لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار
عمران ریاض حج کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب جا رہے تھے
سینئر صحافی عمران ریاض خان کو پنجاب پولیس نے لاہور ایئر پورٹ سے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا۔
9 مئی کے واقعات کے بعد پہلے گرفتار اور پھر جیل کے باہر سے لاپتہ ہونے والے صحافی عمران ریاض خان سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہے تھے کہ لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا، عمران ریاض خان کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تاحال اہلخانہ سمیت ساتھیوں کو بھی اسکے متعلق نہیں بتایا گیا۔
صحافی عمران ریاض کے وکیل میاں اظہر صدیق نے گرفتاری کی صدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حالت احرام میں سعودی عرب جا رہے تھے ان کے ہمراہ دیگر ساتھیوں سمیت ان کے ذاتی وکیل میاں علی اشفاق بھی موجود تھے۔
اینکر پرسن کے وکیل میاں اظہر صدیق نے بتایا کہ عمران ریاض کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا، پولیس بغیر ورانٹ گرفتاری کے گاڑی سے اتار کر لے گئی اور کسی نئے مقدمے کا ذکر بھی نہیں کیا۔
عمران ریاض خان کو ایئرپورٹ عدالتی احکامات کے باوجود احرام میں وردی اور بغیر وردی افراد نے گرفتار کیا۔ عمران ریاض خان کو دھکے اور بدتمیزی سے گرفتار کیا۔ عمران ریاض خان اونچی آواز میں لبیک اللہ پڑھتے رہے انکو ایک کالے ویگو میں بٹھایا گیا۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) June 11, 2024
پاکستان زندہ آباد۔
-ٹیم عمران ریاض خان pic.twitter.com/DooOiHLDdq
دوسری جانب عمران ریاض خان نے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ عدالتی احکامات کے باوجود احرام میں وردی اور بغیر وردی افراد نے گرفتار کیا، عمران ریاض خان کو دھکے اور بدتمیزی سے گرفتار کیا، وہ اونچی آواز میں لبیک اللہ پڑھتے رہے ان کو ایک کالے ویگو میں بٹھایا گیا، ان کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے کہ جس میں عمران ریاض نے کہا کہ ’مجھے حج کے لیے جانا ہے، اس ملک کو نہیں چھوڑنا، سب لوگ جانتے ہیں کہ میں اس ملک کو کبھی نہیں چھوڑ کر جاؤں گا، میں اس ملک میں رہنا چاہتا ہوں لیکن میں زندہ اور آزاد بھی رہنا چاہتا ہوں۔‘
ایک ویڈیو میں عمران ریاض کا کہنا تھا کہ بار بار پکڑ کر مجھے اندر ڈال دیتے ہیں، کبھی غائب کردیتے ہیں، کبھی مقدمات درج کر دیتے ہیں، میں نے گزشتہ ڈیڑھ، 2 مہینے بڑی تکلیف میں گزارے ہیں، 2022 میں حج پر جانا چاہتا تھا، مجھے گرفتار کرلیا گیا، پھر 2023 میں نے احرام پہننا تھا، میں نے اس سال حج کی نیت کی، اس سال میں نے حج پر جانا تھا۔
کرم : امن معاہدے کے باوجود سڑکیں اور راستے آمدوروفت کے لئے بند
- 28 منٹ قبل
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل
امریکا میں چھوٹا طیارہ تجارتی عمارت ٹکرا گیا، دو افراد ہلاک اور 18 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
26 نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی، پاکستانی روپیہ مستحکم
- 2 گھنٹے قبل
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ، شارٹ لسٹ ترک کمپنی کی بڑی پیشکش
- 3 گھنٹے قبل