جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب حکومت کا تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک کی رہنمائی کے لیے نصب سکرینوں کو بحال کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب حکومت کا ٹریفک میں حائل ریڑھیوں اور تجاوزات کو ختم کرنے کا فیصلہ 

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹریفک مینیجمنٹ پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔  
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹریفک نظام کو درپیش مسائل اور ان کی درستی کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔ 
دوران اجلاس یہ بات زیر بحث لائی گئی کہ روڈ کے اطراف میں موجود ریڑھیاں سڑک کے بند ہونے کی ایک بڑی وجہ ہیں، جس کی بدولت ٹریفک کی روانی بہت متاثر ہوتی ہے۔ اس بناء پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایسی تمام ریڑھیاں ہٹا دی جائیں جو مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں حائل ہوتی ہیں ۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہٹائے جانے والے ریڑھی بانوں کو اپنا کام جاری رکھنے کے لیے کوئی متبادل جگہ دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے لین اور لائن کے قواعد و ضوابط پر عملداری ممکن بنانے کی سخت ہدایات دیں۔ عوام کی آگاہی کے لیے مہم شروع کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔  
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سڑکوں پر موجود تجاوزات کو ہٹا کر سڑکوں کو کشادہ کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ 
 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک کی رہنمائی کے لیے نصب سکرینوں کو بحال کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا۔

تجارت

ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کی  انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بار پھر ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک پیغام میں ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور حزب اللہ رہنماؤں پر حالیہ حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیل کے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو مارنے کے دعوے کے بعد اگلے قدم کا تعین کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے تہہ خانوں میں حزب اللہ کا ہیڈ کوارٹر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

گزشہ روز بیروت میں اسرائیلی حملےکے فوراً بعد ایرانی سپریم لیڈر کی زیر صدارت سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ان کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے کئی رہنما جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے،نگران وزیراعظم نجیب میقاتی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کے مطابق لبنان میں سرکاری سطح پر 3 روزہ سوگ سوموار سے شروع ہو گا، حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے۔

عرب  میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے ابھی حسن نصراللہ کی تدفین اورنمازجنازہ کے دن کا اعلان نہیں کیا۔

دوسری جانب حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اللّٰہ کی مدد سے آج بھی لبنان دشمن کو پشیمان کر دے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll