حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 101 فیصد کا اضافے کا اعلان


قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کررہے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز (Inverters) اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں تاکہ درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 101 فیصد کا اضافہ کیا ہے، جاری سکیموں کیلئے 81 فیصد اور نئی سکیموں کیلئے 19 فیصد بجٹ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر، انضمام شدہ اضلاع کیلئے ترقیاتی کام کیے جائیں گے، جاری ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ مالی سال ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، 5 ایز کے تحت ایکسپورٹ، ایکویٹی، امپاورمنٹ، انوائرمنٹ اور انرجی پر توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے اسٹینڈ بائی معاہدہ کرنے پر اس کی تعریف کرنا ہوگی، اسٹیڈ بائی معاہدے سے معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوئی، اسٹینڈ بائی معاہدے سے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا، مہنگائی مئی میں کم ہوکر 12فیصد تک آگئی اور اشیائے خورد و نوش عوام کی پہنچ میں ہیں۔ آنے والے دنوں میں منہگائی میں مزید کمی کا امکان ہے، ہماری مالیاتی استحکام کی کوششیں ثمر آور ہورہی ہیں، سرمایہ کار متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کررہے ہیں۔
وفاقی حکومت نے بجٹ 25-2024 میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ کو 32 ہزار روپے سے بڑھا کر 36 ہزار روپے کردیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی قوت خرید بہتر بنانے کے لیے تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جب کہ 17 سے 22 گریڈ تک افسران کی تنخواہوں بائیس اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بائیس فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔ حکومت کی جانب سے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد پر رعایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرخزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کا ایوان میں شور شرابہ جاری ہے اورسنی اتحاد کونسل کے ارکان کا اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج اور نعرے لگا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 12 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 18 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 18 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago




